Breaking News
Home / اہم ترین / گئو رکشکوں کا خوف : مقتول پہلو خان کے ڈرائیور نے چھوڑا اپنا کام ، اب پہنچاتا ہے سبزی

گئو رکشکوں کا خوف : مقتول پہلو خان کے ڈرائیور نے چھوڑا اپنا کام ، اب پہنچاتا ہے سبزی

جے پور : (ہرپل نیوز،ایجنسی)19 ستمبر۔ گئو رکشکوں کا خوف لوگوں پر کس قدر طاری ہوتا جارہا ہے ، اس کی تازہ مثال گئو رکشکوں کے ذریعہ قتل کئے گئے ڈیری کسان پہلو خان کا ڈرائیور ہے ۔ خاص بات یہ ہے کہ پہلو خان کا ڈرائیور مسلمان بھی نہیں ہے ، پھر بھی اس پر گئو رکشکوں کا خوف طاری ہے ، جس کی وجہ سے اب اس نے جانوروں کو پہنچانے کا کام ہی چھوڑ دیا ہے۔ ہندوستان ٹائمس کی خبر کے مطابق 23 سالہ ارجن کمار یادو جو اس ٹرک کو چلا رہا تھا ، جس پر گئو رکشکوں نے حملہ کردیا تھا اور پہلو خان کا قتل کردیا ، اب جے پور کے پاس کے گاوں میں سبزی پہنچانے کا کام کرتا ہے۔ خبر کے مطابق اس کی وجہ سے ارجن کو تقریبا ہر ماہ 10 ہزار روپے کا نقصان بھی ہوتا ہے ۔ تاہم اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مالی نقصان تو ہوتا ہے ، مگر کم سے کم زندگی تو سلامت ہے۔ خیال رہے کہ اپریل میں الور سے ہریانہ جانور لے جارہے پہلو خان کا گئو رکشکوں نے پیٹ پیٹ کر بے رحمی سے قتل کردیا تھا۔ تاہم حالیہ دنوں میں چھ ملزموں کو پولیس نے کلین چٹ دیدی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/VqYTu

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے