Breaking News
Home / Uncategorized / گئو رکشکھ پھر حرکت میں :بھینسوں سے بھری لاری پکڑوادی

گئو رکشکھ پھر حرکت میں :بھینسوں سے بھری لاری پکڑوادی

بھٹکل (ہرپل نیوز)16 مئی:بھٹکل شمس الدین سرکل پرہندو شدت پسند تنظیم کے کارکنوں نےبھینسوں کی ایک لاری کوروک کر پولس کے حوالے کر دیا۔ ذرائع کے  مطابق لاری پر پندرہ بھینسوں کو اُڈپی لے جایا جارہا تھا ۔ لیکن بھٹکل سرکل پر شدت پسند تنظیم کے کچھ کارکنوں نے لاری کو زبردستی روک کر اُس کی تلاشی لینے کے بعد مقامی پولس کو خبر کی ،پولس  نے لاری کو اپنی تحویل میں لینے کے ساتھ ہی لاری پر سوار تین لوگوں کو گرفتار کرلیا۔ پولس کے مطابق  گرفتارشدگان کے  پاس  سےجانوروں کو  ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل  کرنے کے تعلق سے کوئی کاغذات اور اجازت نامہ  نہیں تھاجس کی وجہ سے پولس نےلاری سمیت جانوروں کو اپنی تحویل میں  لے کر تینوں کو عدالت کے روبرو پیش کرکے جوڈیشیل کسٹڈی میں بھیج دیا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/zKyTG

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے