Breaking News
Home / اہم ترین / گائے اسمگلنگکے معاملے میں بی جے پی کارکن پر مقدمہ درج
Cattle pond overcrowded due to drive against stray cattle in Chandigarh on Monday, September 30 2013. Express photo by Jaipal Singh

گائے اسمگلنگکے معاملے میں بی جے پی کارکن پر مقدمہ درج

بی جے پی ممبراسمبلی نے حامیوں کے ساتھ دیاپولیس تھانے کے باہر دھرنا،مظاہرین کی پولیس کے ساتھ پرتشدد جھڑپ،ایک شخص ہلاک

بلیا،13اگست؍ (ہرپل نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش میں بلیا ضلع کے نرہی علاقے میں گائے اسمگلنگ کے معاملے میں بی جے پی کارکن پر مقدمہ درج کئے جانے سے بھڑکے پارٹی کے ممبران اسمبلی کے حامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ کے دوران ایک کارکن کی موت ہو گئی اور تین پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ منوج کمار جھا نے آج یہاں بتایا کہ نرہی تھانہ علاقے میں پولیس نے کل گاڑیوں کی تلاشی کے دوران گوکشی کے لئے لے جائی جا رہی پانچ گائیں برآمد کرکے بی جے پی کارکن چندرمایادو سمیت دولوگوں کے خلاف گائے اسمگلنگ کا مقدمہ درج کیا تھا ۔انہوں نے بتایا کہ یادو گائے اسمگلنگ کو لے کربدنام ہے اوراس پرسال2014میں مؤ ضلع میں بھی گائے اسمگلنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔جھا نے بتایا کہ چندرمایادوپر مقدمے کے خلاف کل بی جے پی ممبر اسمبلی اوپیندر تیواری اپنے حامیوں اور پارٹی کارکنوں کے ساتھ نرہی تھانے کے سامنے دھرنے پر بیٹھ گئے تھے۔ممبر اسمبلی کا الزام تھا کہ پولیس غلط رپورٹ درج کرکے تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ پولیس اور انتظامی افسران نے دھرنادے رہے بی جے پی ممبر اسمبلی سے کئی دورکے مذاکرات کئے اوران سے عاجزی کرکے تھانے کے سامنے چل رہے دھرنے کو ختم کرنے کی درخواست کی لیکن بی جے پی ممبر اسمبلی نہیں مانے،اس کے بعد کل رات 10بجے پولیس نے دھرنادے رہے بی جے پی حامیوں کو ہٹانے کی کوشش کی تو وہ تشدد پر آمادہ ہو گئے اور انہوں نے پولیس پر پتھراؤ شروع کر دیا۔جھا نے بتایا کہ صورتحال دھماکہ خیز ہونے پر پولیس نے ہلکی طاقت کااستعمال کیا، آنسو گیس کے گولے چھوڑے اور ربڑ کی گولیاں چلائی۔یہ واقعہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب بی جے پی اور اس کی اتحادی تنظیم گؤرکشا کے معاملے کو لے کر خاصا سرگرم ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے گؤرکشکو کو لے کر حال میں دیئے گئے بیان کا معاملہ سرگرم ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/jfi0S

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے