Breaking News
Home / اہم ترین / گجرات اسمبلی انتخابات : ہیکنگ کی شکایت ، سورت میں ای وی ایم کے پاس وائی فائی خدمات بند

گجرات اسمبلی انتخابات : ہیکنگ کی شکایت ، سورت میں ای وی ایم کے پاس وائی فائی خدمات بند

سورت(ہرپل نیوز،ایجنسی)17ڈسمبر۔گجرات کی کامریج اسمبلی سیٹ سے کانگریس امیدوار کی جانب سے اسمبلی انتخابات میں استعمال کی گئیں الیکٹرونک ووٹنگ میشنوں کی ممکنہ ہیکنگ اور اس سے چھیڑ چھاڑ کی شکایت کرنے کے بعد ایک مقامی کالج میں وائی فائی سروسز بند کردی گئی ہے ۔ در اصل ای وی ایم اسی کالج میں رکھی ہوئی ہیں۔ کانگریس امیدوار اشوک زری والا کی شکایت کے بعد یہ گاندھی انجینئرنگ کالج کے کیمپس میں وائی فائی خدمات بند کی گئی ہیں۔اشوک نے کہا کہ ہم نے پایا کہ کالج میں واقع اسٹرانگ روم کے پاس ایک فائی نیٹ ورک کام کررہا تھا ، جس کے بعد ہم کلکٹر سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ کانگریس لیڈر کے مطابق انہوں نے دو دن پہلے بھی ایسی ہی شکایت کی تھی ، جس کے بعد کلکٹر نے کیمپس میں وائی فائی خدمات پر روک لگانے کے احکامات دئے تھے ۔

اشوک کے مطابق لیکن آج پھر ہم نے اسی چالو پایا ، ہم کوئی رسک نہیں لینا چاہتے ہیں کیونکہ ای وی ایم کی ہیکنگ اور اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا خدشہ ہے۔ شکایت کے بعد سورت کے کلکٹر اور ضلع الیکشن افسر مہندر پٹیل نے کالج انتظامیہ کو حکم دیا کہ وہ اپنے کیمپس میں وائی فائی خدمات پر روک لگائیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/jTr5A

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے