Breaking News
Home / اہم ترین / گجرات الیکشن کے ابتدائی رجحانات میں بی جے پی 101 سیٹوں پر آگے ،کانگریس 76پر محدود

گجرات الیکشن کے ابتدائی رجحانات میں بی جے پی 101 سیٹوں پر آگے ،کانگریس 76پر محدود

نئی دہلی۔احمد آباد۔(ہرپل نیوز،ایجنسی)18دسمبر۔گجرات کی کل 182 سیٹوں کے رجحانات سامنے آگئے ہیں جس میں بی جے پی 101 پر آگے چل رہی ہے جبکہ کانگریس76 پر ہے اور دونوں پارٹیاں ایک دوسرے کو زبردست ٹکر دے رہی ہیں ،کبھی بی جے پی آگے بڑھتی ہے تو کبھی کانگریس ۔12 بجے کے بعد درست اندازہ ہوجائے گا کہ کون پارٹی جیتے گی ۔خاص خبر یہ ہے کہ بی جے پی کے وزیر اعلی وجے روپانی اور نائب وزیر اعلی دونوں نے اپنے اپنے حلقے سے جیت درج کی ہے ۔ مانا جا رہا ہے کہ گجرات میں بی جے پی کے وزیر اعلی وجے روپانی ہی ہو نگے ۔ اس معاملے کو لیکر ہرپل آن لائن پر اپڈیٹ دیکھتے رہیں۔جانکاروں کا کہنا ہے کہ ایسے میں گجرات  میں بھی بی جے پی کی سرکار بننا تقریبا طے  ہے ۔ الیکن آخری خبریں آنے  کے بعد ہی کچھ کہا جا سکے گا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/h13Ft

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے