Breaking News
Home / اہم ترین / گجرات اور ہماچل نتائج سے عین قبل کانگریس کیلئے اچھی خبر،پنجاب میں یک طرفہ جیت بی جے پی-اکالی کا صفایا

گجرات اور ہماچل نتائج سے عین قبل کانگریس کیلئے اچھی خبر،پنجاب میں یک طرفہ جیت بی جے پی-اکالی کا صفایا

امرتسر(ہرپل نیوز،ایجنسی)17ڈسمبر۔گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج سے عین قبل پنجاب میں آئے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کانگریس کیلئے بڑی خبر لے کر آئے ہیں اور اب کانگریس امید کررہی ہے کہ کل کا دن بھی اس کیلئے اچھا ہی ہوگا ۔ پنجاب میں ہوئے بلدیاتی انتخابات میں کانگریس نے اپوزیشن پارٹی شرومنی اکالی دل اور بی جے پی کا سوپڑہ صاف کردیا ہے ۔ اپوزیشن پارٹیوں کو ایک بھی کارپوریشن میں جیت نہیں ملی ہے ۔ شہر کارپوریشنز اور 29 شہر کونسلوں کیلئے اتوار کو ووٹ ڈالے گئے تھے ۔ عام آدمی پارٹی بھی اس میں میدان میں تھی ۔

اکنگریس نے امرتسر ، جالندھر اور پٹیالہ نگر نگموں میں یک طرفہ جیت حاصل کی ہے ۔ جالندھر میں اس کو 80 وارڈوں میں سے 66 اور پٹیالہ میں 60 میں سے 45 وارڈوں میں کامیابی ملی ہے ۔ ریاستی وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ کانگریس صدر بننے کے بعد راہل گاندھی جی نے پہلی جیت چکھ لی ہے جبکہ ہمارے کپتان کی پگڑی پر تیسری جیت سجی ہے۔

وزیر اعلی امریندر سنگھ نے بھی نتائج پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بہتر نتائج کی امید نہیں کرسکتے ۔ تینوں نگر نگموں میں اپوزیشن کا سوپڑہ صاف کردیا ۔ انہوں نے بتایا کہ پٹیالہ میں 60 میں سے 56 وارڈ کے نتائج آئے ہیں اور سبھی ہم نے جیتے ہیں ۔ اسی طرح جالندھر میں 80 میں سے 77 کے نتائج اعلان ہوئے ہیں اور 63 پر ہم کامیاب ہوئے ہیں ۔ امرتسر میں 85 میں سے 61 کے نتائج آئے ہیں اور ہم نے45 پر کامیابی درج کی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/zkciP

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے