نئی دہلی(ہرپل نیوز،ایجنسی)22نومبر۔کانگریس نے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سماج کو تقسیم کرکے ووٹ بینک کی سیاست کر رہی ہے اور گجرات اسمبلی انتخابات میں عوام اسے سبق سكھائیں گے۔کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے صحافیوں سے کہا کہ بی جے پی کو آئین سے کچھ لینا دینا نہیں ہے اور اس کے لیڈر اشتعال انگیز زبان کا استعمال کرکے معاشرے کو تقسیم کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 22 سال تک اس نے گجرات کے عوام کو دھوکہ دیا ہے اور ذات پات کو تقسیم کرنےکی سیاست کی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گجرات میں اس کے خلاف اپوزیشن محاذ کی شروعات ہو گئی ہے اور انہیں لگتا ہے کہ یہ مورچہ بی جے پی کو سبق سکھا دے گا۔
گجرات میں بی جے پی کو عوام سبق سکھائیں گے: کانگریس کی خوش فہمی
The short URL of the present article is: http://harpal.in/MsK5a