Breaking News
Home / اہم ترین / گجرات کے بھروچ میں انتخابی ریلی کے دوران راہل گاندھی کا مرکز سے تیکھا سوال۔ تین سالوں میں کتنوں کو جیل بھیجا

گجرات کے بھروچ میں انتخابی ریلی کے دوران راہل گاندھی کا مرکز سے تیکھا سوال۔ تین سالوں میں کتنوں کو جیل بھیجا

راہل نے کہا کہ مجھے ایک نام بتائیے جس کو مودی جی نے جیل میں ڈالا ہو ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وجے مالیا کو ہی دیکھئے وہ آرام سے باہربیٹھا ہے، انگلینڈ میں مزے لے رہا ہے اور یہاں مودی جی نوٹ بندی کر رہے ہیں۔ راہل نے کہا بھارت میں بزنس کرنا آسان نہیں رہا گیا ہے، نوٹ بندی اور جی ایس ٹی نے ملک کو برباد کر دیا ہے۔

 راہل نے گنائے گجرات کے  مسائل:راہل گاندھی نے کہا کہ پورے گجرات میں پانی کا مسئلہ موجود ہے، اس وجہ سےیہاں  کے لوگ ناراض ہیں۔ یہاں ہزاروں سرکاری اسکول بند کر دئے گئے ہیں، نجی کالج میں غریب  نہیں جا سکتے ہیں۔گجرات کے 90 فیصد کالج  صنعت کاروں کے ہاتھوں میں  ہیں۔  یہاں اگر جیب میں کوئی پیسہ نہیں ہے، تو نہ  کینسر کا علاج ہوگا نہ دل کی بیماری کا۔ یہ گجرات ماڈل ہے بھئیا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/NjWKm

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے