Breaking News
Home / تازہ ترین / گرفتار ہوئی رام رحیم کی منھ بولی بیٹی ہنی پریت، کل عدالت میں پیش کرے گی پولیس

گرفتار ہوئی رام رحیم کی منھ بولی بیٹی ہنی پریت، کل عدالت میں پیش کرے گی پولیس

نئی دہلی(ہرپل نیوز،ایجنسی) 3 اکتوبر۔ گرمیت رام رحیم کی منھ بولی بیٹی ہنی پریت کو ہریانہ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پنچکولہ کے پولیس کمشنر نے کہا کہ اسے بدھ کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ سات ریاستوں کی پولیس گزشتہ 38 دنوں سے رام رحیم کی منھ بولی بیٹی ہنی پریت کو تلاش کر رہی تھی، لیکن وہ کہاں چھپی بیٹھی تھی، اسے کوئی نہیں جانتا تھا۔ منگل کو اس نے ایک نیوز چینل کو انٹرویو دیا اور اپنے اوپر عائد الزامات پر صفائی دی۔ نجی چینل کو دئیے ایک انٹرویو میں ہنی پریت نے کہا کہ میں فرار نہیں تھی، میں ڈپریشن میں چلی گئی تھی۔ نجی چینل کو دئیے ایک انٹرویو میں ہنی پریت نے کہا کہ میں فرار نہیں تھی، میں ڈپریشن میں چلی گئی تھی۔ دوسری طرف، اس نے کہا کہ عدالت نے ہی مجھے اجازت دی تھی تبھی میں پاپا کے ساتھ بیٹھ کر ان کے ساتھ کورٹ تک گئی تھی۔ ہنی پریت نے بتایا کہ اچانک لک آوٹ نوٹس کی بات سن کر میرے دماغ میں ڈر سما گیا تھا۔ رام رحیم کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہنی پریت نے کہا کہ میڈیا میں باپ بیٹی کے رشتہ کو گندے طریقہ سے اچھالا گیا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/3nJEB

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے