Breaking News
Home / تازہ ترین / گلبرگہ کے ہردلعزیزلیڈرقمرالاسلام کو دوبارہ ریاستی کابینہ میں شامل کرنے کا مطالبہ

گلبرگہ کے ہردلعزیزلیڈرقمرالاسلام کو دوبارہ ریاستی کابینہ میں شامل کرنے کا مطالبہ

اعلیٰ کانگریسی قائدین سے گلبرگہ کے نمائندہ وفد کی ملاقاتیں 

گلبرگہ /بنگلور17جولائی(ہرپل نیوز/آئی این ایس انڈیا)محمد اصغرچلبل چیرمن گلبرگہ ارین ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی زیر قیادت 40سے زائد افراد پر مشتمل وفد نے بنگلور میں سابق چیف منسٹر سابق مرکزی وزیر ایم ویرپا موئیلی ، سابق مرکزی وزیر آسکر فرنانڈیز ، کے پی سی سی صدر ڈاکٹر بی پرمیشور اور کے پی سی سی کارگذار صدر دینیش گنڈوراؤ سے ملاقات کرتے ہوئے الحاج قمرالاسلام صاحب کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان قائدین کو یا دداشتیں پیش کی گئیں ، یادداشتوں میں کانگریس پارٹی کو مضبوط بنانے اور بحیثیت وزیر الحاج قمرالاسلام صاحب کی خدمات و کار کردگی کا احاطہ کیا گیا۔ محمد اصغر چلبل نے یادداشتیں پڑھ کر سنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ الحاج قمرالاسلام صاحب نے جموں و کشمیر ، دہلی ہریانہ ، اترپر دیش ، راجستھان ، تلنگانہ اور مہاراشٹر میں کانگریس پارٹی کی کامیابی کے لئے زبردست انتخابی مہم چلائی ہے۔ اصغر چلبل نے کہاکہ سٹی کارپوریشن ، ضلع پنچایت، اسمبلی ، کونسل اور لوک سبھا انتخابات میں سیکولر خصوصاً مسلم رائے دہندوں کو پارٹی سے قریب کرنے میں الحاج قمرالاسلام صاحب نے ہمیشہ اہم رول اداکیا ہے۔ ایس ایم کرشنا اور سدرامیا حکومت میں الحاج قمرالاسلام صاحب نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اصغر چلبل نے مزید بتایا کہ الحاج قمرالاسلام صاحب کو کابینہ سے علیحدہ کرنے پر ریاست ہی میں نہیں ملک بھر میں مسلمانوں میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے ۔ خصوصاً علاقہ حیدر آباد کرناٹک میں بیک وقت ہندو مسلم عوام سخت ناراض ہیں ۔ الحاج قمرالاسلام کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنا پارٹی کے مفاد میں بے حد ضروری ہے ایم ویر پاموئیلی آسکر فرنانڈیز ڈاکٹر جی پر میشور اور دنیش گنڈو راؤ نے الحاج قمرالاسلام کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کے لئے چیف منسٹر ، سدرامیا اے آئی سی سی صدر شریمتی سونیا گاندھی اور دیگرسینئر پارٹی لیڈران کو توجہہ دلانے کا تیقن دیا۔ آسکر فرنانڈیز ، ویر پاموئیلی ، اور دینیش گنڈو راؤ نے کہاکہ اقلیتوں کو پارٹی سے قریب کرنے کے لئے الحاج قمرالاسلام کی پارٹی کو ضرورت ہے اور پارٹی انہیں چھوڑ نہیں سکتی ۔ مٹیر گلبرگہ سیداحمد ، اپا راؤ بنور (شوہر ڈپٹی مےئر گلبرگہ ۔) گلبرگہ سٹی کارپوریشن کی مختلف کمیٹیوں کے چیر مین ، ہلگپا کنگیری ، مبین احمد ، رفیع الدین باگ ، سابق مےئر بھیم ریڈی پاٹل ، عادل سلیمانسیٹھ رکن کرناٹک اقلیتی کمیشن ، سیدسجاد علی انعامدار سابق ڈپٹی مےئر ، اجمل گولہ ، جاوید این آر آئی۔ رحیم ملاں ، وجئے کمارپاٹل ، فیاض الدین ، شرنومودی ، واحد علی فاتحہ خوانی صدر اقلیتی ڈپارٹمنٹ گلبرگہ ضلع کانگریس ، امتیاز الدین صدیقی، رفیق حسین ابو صدر اقلیتی ڈپارٹمنٹ سٹی کانگریس گلبرگہ ۔ افضال محمود ، طاہر علی رزاق پٹیل و دیگر اصحاب وفد میں شامل تھے۔ وفد نے الحاج قمرالاسلام صاحب سابق وزیر حکومت کرناٹک رکن اسمبلی گلبرگہ شمال کی سرکاری رہائش گاہ پہنچ کر ان سے ملاقات کی۔ وفد کے منتخبہ ارکان نے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/LgMns

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے