Breaking News
Home / اہم ترین / گلبرگہ یونیورسٹی کے کتب خانہ میں آتش زدگی ،سینکڑوں کتابیں جل کربھسم

گلبرگہ یونیورسٹی کے کتب خانہ میں آتش زدگی ،سینکڑوں کتابیں جل کربھسم

کلبرگی(ہرپل نیوز، ایجنسی)7ڈسمبر:گلبرگہ یونیورسٹی کی لائبریری میں آگ لگنے کے واقعہ میں سینکڑوں کتابیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ پولیس نے بتایا کہ آگ لگنے کے اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔شبہ کیا جارہا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے سبب یہ آگ لگی۔ کتب خانہ کی دوسری منزل میں پہلے یہ آگ دیکھی گئی جو ابتدائی 5ریاکس تک پھیل گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ س وہاں پہنچے ،تاکہ آگ پر قابو پایا جاسکے ۔یونیورسٹی کے امتحانی جانچ کے شعبہ کے سربراہ سی ایس پاٹل نے مقام واقعہ پہنچ کر آگ سے ہوئے نقصان کا معائنہ کیا۔ انہو ں نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہیں ہوئی ہیں۔ یونیورسٹی پولیس نے ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/1kh2u

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے