Breaking News
Home / اہم ترین / گنپتی کی خودکشی کامعاملہ : سدارامیا کی جارج اور دو آئی پی ایس افسروں کو کلین چٹ

گنپتی کی خودکشی کامعاملہ : سدارامیا کی جارج اور دو آئی پی ایس افسروں کو کلین چٹ

بنگلورو۔ 14جولائی (ہرپلsiddaramaih1 نیوز ) وزیراعلیٰ سدارامیا نے منگلورو کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ایم کے گنپتی کی خودکشی کے سلسلہ میں بنگلورو کی ترقی کے وزیر کے جے جارج کی برطرفی کو مسترد کرتے ہوئے اس معاملہ کو سی بی آئی منتقل کرنے سے انکار کردیا۔ اسمبلی میں اس مسئلہ پر دو روزہ مباحث کا جواب دیتے ہوئے انہو ں نے جارج اور مہلوک پولیس افسرکی جانب سے ان کو ہراساں کرنے کا الزام لگائے گئے دو افسروں کو کلین چٹ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سی آئی ڈی کی جانچ میں مداخلت نہیں کرے گی اور رپورٹ کی پیشکشی کے بعد اس معاملہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔گنپتی نے 7جولائی کو مدکیری علاقہ کی ہوٹل کے کمرہ میں پھانسی لے کر خودکشی کی تھی۔ انہوں نے ٹی وی نیوز چینل کو انٹرویو میں ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے اور ہراساں کرنے کیلئے جارج اور سینئر پولیس افسروں کو موردالزام ٹھہرایا تھا سدارامیا نے کہا کہ اس پولیس افسرکی جانب سے لگائے گئے الزامات مناسب نہیں ہیں اور یہ حقائق سے میل نہیں کھاتے ۔ انہو ں نے کہا کہ یہ کہیں ثابت نہیں ہوا ہے کہ جن 3افراد پر الزام لگائے گئے ہیں ان کا خودکشی کے معاملہ سے کوئی تعلق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی کاسٹ کردہ ریمارکس کو قبل از مرگ بیان کے طور پر قبول نہیں کیا جاسکتا۔ انٹرویو کے دوران گنپتی نے کہیں بھی اس بات کا تذکرہ نہیں کیا کہ وہ خودکشی کریں گے اور انٹرویو کو قبل از مرگ بیان کے طور پر قبول نہیں کیا جاسکتا۔ اس پولیس افسرنے ہراسانی اور اس کے کام میں مداخلت کا الزام لگایا، جس پر یقین نہیں کیا جاسکتا۔یہ نہیں معلوم کہ اس نے ایسا بیان کیوں دیا ؟ جارج کے خلاف انہوں نے یہ الزام لگایا تھا کہ 2008میں دکشن کنڑ ضلع میں پیش آئے چرچ پر حملے

The short URL of the present article is: http://harpal.in/AOjni

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے