Breaking News
Home / اہم ترین / گوا میں رن وے پرپھسل گیا مسافربردارطیارہ۔15مسافرزخمی۔ حادثے کے بعد پروازیں متاثر

گوا میں رن وے پرپھسل گیا مسافربردارطیارہ۔15مسافرزخمی۔ حادثے کے بعد پروازیں متاثر

پاناجی (ہرپل نیوز، ایجنسی) 27، دسمبر:گوا کے ایئر پورٹ پرایک بڑا طیارہ حادثہ اس وقت ٹل گیا جب ممبئی جا نے والے جیٹ ایئر ویز کا ایک طیارہ رن وے پر پھسل گیا. اس حادثے میں چودہ سے زائد مسافر زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد دی گئی۔حادثہ کے بعد گوا کےبین الاقوامی ہوائی اڈہ  پرکچھ گھنٹوں کے لئے پروازیں متاثررہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق حادثہ کے بعد تمام مسافروں کو طیارے سے بحفاظت نکال لیا گیا۔جیٹ ایئر ویز نے بیان جاری کر تے ہوئے  رن وے پر طیارے کے پھسل جانے پر شدید افسوس کا  اظہار کیا ہے اور مسافروں کو ہونے والی پریشانی پر  افسوس کااظہا کیا ہے ۔ طیارے میں سوار مسافروں کے مطابق طیارے میں لوگ بے حد ڈر گئے تھے۔طیارے میں کل 161 افراد سوار تھے جس میں 154 مسافر اور 7 پائلٹ اور ان  کی ٹیم کے رکن شامل ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/88L0M

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے