Breaking News
Home / اہم ترین / ہائی وے کی توسیع کے معاملے میں تھری ڈی نقشے کو نظر انداز کرمنے کا الزام

ہائی وے کی توسیع کے معاملے میں تھری ڈی نقشے کو نظر انداز کرمنے کا الزام

بھٹکل،(ہرپل نیوز)14 مارچ:  بھٹکل میں مقامی افراد کے وفد نے  ہائی وے کی توسیع کے معاملہ میں تھری ڈی  نقشہ کو  نظر انداز کئے جانے کا الزام لگا کر  اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم دیا ۔ جس میں مخصوص افراد کی خاطر نقشہ میں بدلاؤ کی بات کہہ کر تھر ی ڈی نقشہ کے مطابق   ہائی وے کی تو سیع  کرنے کا مطالبہ کیا  گیا ۔ اسسٹنٹ کمنشر کو دئیے گئے  میمو رنڈم میں  شنکر نائک نے مطالبہ کیا  کہ تھر ی ڈی نقشہ کے مطابق  تو سیع کی جائے ۔  اس موقع پر یاد داشت  وصول کر کے  اے سی نے تیقن دلایا کہ کہ ہائی وے کی تو سیع نقشہ کے عین مطابق ہو رہی ہے  ۔ مگر وہ اس معاملے میں مزید تحقیق کریں گے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/Cv0Km

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے