بھٹکل (ہرپل نیوز)20مئی:بھٹکل کے سلطان اسٹریٹ میں فرش پر ٹائیلس بچھانے والا ایک مزدور اچانک 10کے وی بجلی تار چھو جانے سے شدید زخمی ہو گیا ۔ واقعہ جمعہ کی شام کو پیش آیا ہے ۔،مزدور کا تعلق راجستھان سےبتایا جارہاہے۔ بجلی کے شاک سے اس کے ہاتھ اور پیربری طرح جل گئے ہیں۔ ویلفئیر اسپتال میں ابتدائی علاج کے بعدمزید علاج کے لئے منگلورو کے وینلاک اسپتال روانہ کیا گیا ہے ۔
The short URL of the present article is: http://harpal.in/mYRVp