Breaking News
Home / اہم ترین / ہاردک نے ریزرویشن معاملہ پرکانگریس کو 3 نومبر تک اپنا موقف واضح کرنے کا دیا الٹی میٹم

ہاردک نے ریزرویشن معاملہ پرکانگریس کو 3 نومبر تک اپنا موقف واضح کرنے کا دیا الٹی میٹم

احمد آباد(ہرپل نیوز، ایجنسی)28 اکتوبر۔ گجرات اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو حمایت دینے کی قیاس آرائیوں کے درمیان پاٹيدار کمیونٹی کے لیڈر ہاردک پٹیل نے پٹیل برادری کو ریزرویشن دینے کے مسئلے پر اسے تین نومبر تک اپنا موقف واضح کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایسا نہیں ہوا تو کانگریس کا بھی وہی حال کیا جائے گا، جو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ کا سورت میں کیا گیا۔ ہاردک پٹیل نے آج ٹویٹ کر کے کانگریس کو یہ الٹی میٹم دیا۔ مسٹر شاہ کی سورت ریلی کے دوران، ہاردک پٹیل کے حامیوں نے کافی ہنگامہ کیا تھا۔ پٹیل کمیونٹی کے رہنماؤں کے اعزاز کے لئے منعقد اس ریلی میں کچھ لوگوں نے جم کر نعرے بازی کی تھی اور کرسیاں پھینکنے کے ساتھ ہاردک پٹیل کی حمایت میں نعرے بازی کی تھی۔ پاٹیدار لیڈر نے ٹویٹ کر کے کہا "تین نومبر تک کانگریس پاٹيدار کو آئینی طور پر ریزرویشن کس طرح فراہم کرائے گی۔ اس مسئلے پر اپنا موقف واضح کردے، نہیں تو سورت میں جس طرح امت شاہ کے ساتھ ہوا ہے اس کے ساتھ بھی ویسا ہی ہوگا۔"

The short URL of the present article is: http://harpal.in/Exrvp

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے