Breaking News
Home / اہم ترین / ہریانہ کے سابق اسمبلی اسپیکر ایس ایس کادیان کو بدعنوانی کے معاملے میں7 سال قید

ہریانہ کے سابق اسمبلی اسپیکر ایس ایس کادیان کو بدعنوانی کے معاملے میں7 سال قید

نئی دہلی، 26؍اگست(ہرپل نیوز/آئی این ایس انڈیا)انیلو لیڈر اور ہریانہ اسمبلی کے سابق صدر ستبیر سنگھ کادیان کو 20سال سے زیادہ وقت پرانے افکو کرپشن کیس میں خصوصی عدالت نے آج سات سال کی قید کی سزا سنائی اور ان پر 50لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ۔66سالہ کادیان کے علاوہ خصوصی سی بی آئی جج جتندر کمار مشرا نے 64سالہ ونایک نارائن دیوستھلی، یوکو بینک کے سابق اسسٹنٹ مینیجر(فنڈ)اور آئی آئی ٹی کے سابق طالب علم 65سالہ انیل کمار ملہوترا اور یوکو بینک کے سابق سینئر منیجر(جمع)70سالہ سنیل گوراوارا کو بھی سات سال کی قید کی سزا سنائی۔عدالت نے کہا کہ اس معاملے کی سب سے عجیب حقیقت یہ ہے کہ مجرم نمبر 1(کادیان)منتخب نمائندہ ہے اور وہ ہریانہ اسمبلی کا صدر بھی تھا، ہو سکتا ہے جرم کئے جانے کے بعد رہا ہو۔یہ اس کا اور دیگر قصورواروں کا فرض تھا کہ وہ ریاست کے تئیں ایماندار رہیں، دوسری صورت میں ریاست کی سالمیت خطرے میں پڑ جائے گی۔عدالت نے کہا کہ کادیان افکو کے صدر تھے اور انہیں فخر محسوس کرنا چاہئے کہ لوگوں نے ان پر یقین ظاہر کیا کیونکہ ان کی ہی دلیل ہے کہ یہ ایک سیاسی عہدہ تھا لیکن اپنی ایمانداری ثابت کرنے کے بجائے، انہوں نے ہشرد ایس مہتا(مردہ ملزم) کی غیر قانونی منشا کے مطابق دیگر قصورواروں کے ساتھ ہاتھ ملا کر ایک سازش کے تحت جرم کو انجام دیا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/x2Us1

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے