Breaking News
Home / اہم ترین / ہزاروں بوسنیائی مسلمانوں کا قاتل سلوبودان پرالجک عدالت میں زہر پی کر ہلاک

ہزاروں بوسنیائی مسلمانوں کا قاتل سلوبودان پرالجک عدالت میں زہر پی کر ہلاک

ہیگ(ایجنسی)30نومبر۔ بوسنیا کی جنگ کے دوران مسلمانوں کے خلاف جنگی جرائم کے مجرم سابق جنرل سلوبودان پرالجک اقوام متحدہ کی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران زہر پینے کے بعد اسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔ 72 برس کے سلوبودان پرالجک نے نیدرلینڈ کے شہر دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف میں اپنے خلاف جنگی جرائم کے مقدمات کی سماعت کے دوران زہر پی لیا تھا۔عالمی عدالت انصاف میں جب پرالجک کو جنگی جرائم کے ارتکاب پر 20 سال قید کی سزا سنائی گئی تو انھوں نے عدالت کے اندر ایک چھوٹی سی بوتل نکال کر اس کے اندر موجود محلول پی لیا۔ زہر پینے سے پہلے انھوں نے اپنے خلاف الزامات سے انکار کیا۔ عدالت سے انھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی موت واقع ہو گئی۔پرالجک کو 1992 سے 1995 کے دوران مسلمانوں کے خلاف ہونے والے جنگی جرائم پر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ عدالت کے ترجمان نینڈ گولشوسکی نے کہا کہ پرالجک کو بھرپور طبی امداد مہیا کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/3Slkl

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے