Breaking News
Home / اہم ترین / ہلیال میں انسانیت سوز واقعہ۔ نو افراد نے دس روز تک مسلسل کی ایک خاتون کی عصمت دری۔ہوس پرست حوالات میں بند

ہلیال میں انسانیت سوز واقعہ۔ نو افراد نے دس روز تک مسلسل کی ایک خاتون کی عصمت دری۔ہوس پرست حوالات میں بند

ہلیال(ہرپل نیوز)9مارچ:ہلیال کے ایک دیہات میں ایک انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے ۔جہاں نو افراد نے مل کر مسلسل دس دنوں تک ایک بیوہ کو اپنی جنسی ہوس کا شکار بنایا۔ذرائع کے مطابق ہلیال کے ایک دیہات سے تعلق رکھنے والی پچیس سالہ عورت اپنے گاؤں کے لئے بس کے انتظار میں تھی کہ اسی کے گاؤں کا ایک نوجوان اپنے ایک ساتھی کے ساتھ اس خاتون کو گاؤں پہنچانے کے بہانے اپنی موٹر بائک پر سوار کرلیا ۔اور پھر ایک جگہ لے جاکر اپنے مزیددوستوں کولیکر اس کے ساتھ باری باری بڑے وحشیانہ طریقہ سے اجتماعی عصمت دری کی۔پولیس کے مطابق یہ انسانیت سوز سلسلہ پچیس فروری سےچھ مارچ تک مسلسل چلتا رہا۔آٹھ ملزمین کو پولس نے گرفتار کرلیاہے جبکہ ان میں سے ایک ملزم فرار بتایا جارہاہے۔ پولیس جس کی تلاش میں جٹی ہوئی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/Y0yWE

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے