Breaking News
Home / اہم ترین / ہمت ہے تو سری نگر کے لال چوک پر لہرائیں ترنگا:فاروق عبداللہ کا انتباہ

ہمت ہے تو سری نگر کے لال چوک پر لہرائیں ترنگا:فاروق عبداللہ کا انتباہ

جموں(ہرپل نیوز، ایجنسی)28نومبر۔ نیشنل کانفرنس کےصدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نےمقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی پرچم لہرانے والوں سے مخاطب ہو کر کہا’’جو لوگ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی پرچم لہرانے کی بات کرتے ہیں وہ پہلے سرینگر کے لال چوک میں ترنگا لہرا کر دکھائیں‘‘۔مسٹر فاروق نے  ایک مرتبہ پھر جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کو ابتر قرار دیتے ہوئے کہا  کہ مرکز نے نوٹ بندی کے بعد وادی میں جو امن قائم کرنے کا وعدہ کیا تھا، وہ امن کہاں ہے؟ان کا مزید کہنا تھا’’اگر وادی میں امن قائم ہوتا تو اتنے لوگ مارے نہیں جاتے ،!حکومت ہند سے پوچھئے جو روز انہ اس بات کا اعلان کرتی ہے کہ نوٹ بندی کی وجہ سے امن لوٹ آیا ہے، کہاں ہے وہ امن؟‘‘۔

مسٹر فاروق نے  کہا’’اگر ہم امن میں ہیں تو یہ سب فوجی اہلکاروں کی بدولت ہے جو سرحدوں پر لڑ رہے ہیں ، آپ لوگوں کو پاکستان کا خوف ہوگیا ہے، اس سے باہر آئیے‘‘۔نامہ نگاروں  کے ذریعہ کئے گئے سوال کے جواب میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ وہ متنازعہ بیانات نہیں دیتے بلکہ حقائق بیان کرتے ہیں جوکچھ لوگوں کو پسند نہیں آتے ، لوگ سچ سننا پسند نہیں کرتے ہیں‘‘۔انہوں نے وادی کا دورہ کررہے مرکزی مذاکرات کار کے بارے میں کہا کہ ان کو  کسی سے بھی ملنے کی  آزادی ہےاور میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں
The short URL of the present article is: http://harpal.in/qZAfH

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے