Home / اہم ترین / ہملٹن ٹیسٹ مین بارش کے باعث تیسرے دن کا کھیل ختم،پاکستان216پرڈھیر,نیوزی لینڈ کو 55 رنز کی برتری

ہملٹن ٹیسٹ مین بارش کے باعث تیسرے دن کا کھیل ختم،پاکستان216پرڈھیر,نیوزی لینڈ کو 55 رنز کی برتری

(ایجنسی )27.نومبر:ہملٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 216رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، بابر اعظم نے ناقابل شکست 90رنز بنائے یوں بابراعظم کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بہت کم سکور پر آ ئوٹ ہونے سے بچا لیا , نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز میں 55رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے، ٹم سائوتھی نے 6وکٹیں حاصل کیں۔سیڈن پارک، ہملٹن میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے اتوار کو 76رنز پانچ کھلاڑی آئوٹ پر اپنی نامکمل اننگزکا آغاز کیا، بابر اعظم نے 34اور سرفراز احمد نے 9رنز کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا،سرفراز احمد 41رنز بناکر ویگنرکا شکاربنے۔بابراعظم اور سرفراز احمد نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 74 رنز بنائے۔اس دوران بابر اعظم نے شاندار نصف سنچری مکمل کی۔اس کے بعد بابر اعظم اور سہیل خان نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 67رنز بناکر کیویز کی برتری کو مزید کم کردیا، اس موقع پر سہیل خان 37رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ وہاب ریاض بغیر کھاتہ کھولے آئوٹ ہوئے جبکہ محمد عامر 5اور عمران خان 6رنز بناسکے۔بابر اعظم نے شاندار 90رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔یوں پاکستان کی پوری ٹیم 216رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے سب سے زیادہ 90 رنز سکور کیے اور آوٹ نہیں ہوئے۔ ان کے علاوہ سرفراز احمد 41 اور سہیل خان 37 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ میزبان ٹیم نے پہلی اننگز میں 55رنز کی برتری حاصل کرلی۔نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹم ساوتھی نے 6، ویگنر نے تین اور گرینڈہوم نے ایک وکٹ حاصل کی۔ہملٹن میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل بارش کے باعث ختم کر دیا گیا ہے۔اتوار کو جب بارش کے باعث کھیل روکا گیا تو نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں صرف ایک ہی گیند پھینکی جا سکی تھی۔میچ کے تیسرے دن بارش کی وجہ سے صرف 38.1 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوسکا۔نیوزی لینڈ کو اپنی دوسری اننگز میں 55 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہے جبکہ اس کی تمام وکٹیں ابھی باقی ہیں۔دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں کیویز   کو1 ۔0 کی برتری حاصل ہے۔ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں کیویز نے پاکستان کو 8وکٹوں سے شکست دی تھی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/xkAoz

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے