Breaking News
Home / اہم ترین / ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا: ہندوستان کا لنچ تک اسکور 2/193

ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا: ہندوستان کا لنچ تک اسکور 2/193

رانچی(ایجنسی) 18 مارچ۔  آسٹریلیا کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے روز لنچ تک ہندستان نے مرلی وجے (82) اور چتیشور پجارا (40) کی تسلی بخش بلے بازی کی بدولت اپنا جوابی حملہ جاری رکھتے ہوئے یہاں دو وکٹ کے نقصان پر 193 رن کا تسلی بخش اسکور بنا لیا۔ میزبان ٹیم لنچ تک 70.4 اوور میں دو وکٹ کے نقصان پر 193 رن بنا چکی ہے اور وہ آسٹریلیا کے اسکور سے ابھی 258 رن پیچھے ہے اور اس کے آٹھ وکٹ محفوظ ہیں۔ ہندستان نے اپنے کل کے اسکور ایک وکٹ پر120 رن سے آج کھیلنا شروع کیاتھا۔ اس وقت مرلی 42 رن اورپجارا 10 رن پر ناٹ آؤٹ تھے۔ صبح کے سیشن میں دونوں بلے بازوں نے تسلی بخش طریقے سے اننگز کو آگے بڑھایا اور دوسرے وکٹ کے لئے 102 رن کی سنچری شراکت داری  کی۔

مرلی اور پجارا کے درمیان یہ -17 2016 میں یہ چھٹی سنچری شراکت ہے۔ اس معاملے میں وہ میتھیو ہیڈن اور رکی پونٹنگ کے بعد دوسری سب سے کامیاب جوڑی ہے۔ ہیڈن۔پونٹنگ نے سال 2005-06 کے سیشن میں سب سے زیادہ سات بار سنچری شراکت کی تھیں۔

لنچ سے ٹھیک پہلے مرلی کوا سٹیو او کیفے نے وکٹ کیپر میتھیوویڈ کے ہاتھوں آؤٹ کراکر پویلین بھیجا۔ ہندستان نے اپنا دوسرا وکٹ 193 کے اسکور پر گنوایا اور اسی کے ساتھ لنچ ہو گیا۔ مرلی نے 183 گیندوں کی اننگز میں 10 چوکے اور ایک چھکا لگایا اور 82 رن بنائے جو ٹسٹ میں ان کی 15 ویں نصف سنچری بھی ہے۔ دوسرے سرے پر پجارا 139 گیندوں میں چار چوکے لگا کر 40 رن بنا چکے ہیں اور کریز پر موجود ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/NeHH9

Check Also

جے این یو کے گمشدہ طالب علم نجیب کی والدہ فاطمہ نفس سمیت 35 افراد حراست میں،تاہم بعد میں رہا

Share this on WhatsApp نئی دہلی(ہرپل نیوز،ایجنسی)17۔اکتوبر۔ گزشتہ ایک سال سے لاپتہ جواہر لال نہرو …

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے