Breaking News
Home / اہم ترین / ہندوستان جنگ نہیں چاہتا، لیکن اکسایا تو آنکھیں نکال لیں گے۔ وزیر دفاع منوہرپاریکر کی پاکستان کووارننگ

ہندوستان جنگ نہیں چاہتا، لیکن اکسایا تو آنکھیں نکال لیں گے۔ وزیر دفاع منوہرپاریکر کی پاکستان کووارننگ

پناجی( ہرپل نیوز، ایجسنی)27 نومبر: وزیر دفاع منوہر پاریکر نے ایک بار پھر پاکستان کو انتباہ دیا ہے۔ پاریکر نے کہا کہ ہندوستان جنگ نہیں چاہتا ہے، لیکن اگر اکسایا گیا تو وہ دشمن کی آنکھیں نکال کر اس کے ہاتھ میں ڈال دے گا۔ گوا کے الڈونا اسمبلی حلقہ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاریکر نے کہا کہ ہم لڑنے کے لئے بے چین نہیں ہوتے، لیکن اگر کسی نے ملک پر بری نظر ڈالی تو ہم اس کی آنکھیں نکال کر اس کے ہاتھ میں رکھ دیں گے، ہمارے پاس اتنی طاقت ہے۔

پاریکر نے کہا کہ گوا کے لوگ دنیا کو بتا سکتے ہیں کہ انہوں نے مرکز میں ایک ایسے شخص کو بھیجا تھا جس نے دشمن کے گال پر کرارا طمانچہ جڑا۔ تین دن قبل پاکستان کی جانب سے ڈی جی ایم او سطح کے مذاکرات کی درخواست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پاریکر نے کہا کہ سرحد پر گزشتہ تین دنوں سے فائرنگ نہیں ہوئی ہے کیونکہ اگر پاکستان ایک بار فائرنگ کرتا ہے تو ہم ان پر دو بار فائرنگ کرتے ہیں۔ہم جیسے کو تیسا کے انداز میں جواب دے رہے ہیں۔ جب انہیں یہ بات سمجھ میں آ گئی تو انہوں نے ہم سے درخواست کی کہ ہم اسے روک دیں۔ مسلح افواج کے مکمل طور پر تیار ہونے کی بات پر زور دیتے ہوئے پاریکر نے کہا کہ ان کی ماں نے انہیں سکھایا تھا کہ کہ اگر آپ خرگوش کے شکار کے لئے بھی جاؤ تو کسی شیر کو مارنے کے لئے تیار رہو۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/PKygl

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے