Breaking News
Home / اہم ترین / ہندوستان میں اسلامک بینکنگ کی تجویز آر بی آئی نے کی مسترد

ہندوستان میں اسلامک بینکنگ کی تجویز آر بی آئی نے کی مسترد

دہلی(ہرپل نیوز، ایجنسی)13نومبر۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے ملک میں اسلامک بینکنگ کی تجویز رد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد یہ واضح ہوا ہے کہ ہندوستان میں اسلامک بینکنگ کی شروعات نہیں ہوسکے گی ۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے ملک میں اسلامک بینکنگ کی تجویز کو منظور نہیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ 2008 میں آر بی آئی کے سابق گورنر رگھو رام راجن کی قیادت والی فائنانشیل سیکٹر میں اصلاحات سے متعلق کمیٹی نے اس کی سفارش کی تھی ، جس کو اب آر بی آئی نے ہری جھنڈی نہیں دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک آر ٹی آئی کے جواب میں ریزرو بینک نے کہا ہے کہ سبھی شہریوں کیلئے بینکنگ اور دیگر فائنانشیل سروسز کے مکمل اور یکساں مواقع موجود ہیں ، جس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلامک بینک ایسا بینکنگ نظا م ہے ، جو سود نہ لینے کے نظریہ پر چلتا ہے ، کیونکہ سود لینا اور دینا دونوں اسلام میں حرام ہے۔اپنے جواب میں آر بی آئی نے مزید کہا ہے کہ ہندوستان میں اسلامک بینکنگ لانے کے معاملہ پر ریزرو بینک اور حکومت کی طرف سے غور کیا گیا ۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے ایک صحافی کی جانب سے داخل کی گئی آر ٹی آئی کے جواب میں کہا گیا ہے کہ چونکہ سبھی شہریوں کیلئے بینکنگ اور دیگر فائنانشیل سروسز یکساں طور پر دستیاب ہیں ، اس لئے تجویز کو آگے نہیں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/2ShNT

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے