ہوناور(ہرپل نیوز)14مارچ:ہوناور میں عصمت دری کا ایک شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے۔جہاں ایک غریب خاندان سے تعلق رکھنے والی کم عمر کے ساتھ ایک ادھیڑ عمر کے شخص کے مسلسل عصمت دری کے بعد لڑکی کے حاملہ بننے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ہوناور پولس نے معاملہ درج کیا ہے۔ اور پولس ملزم کی تلاش میں جٹ گئی ہے۔پولس میں درج شکایت کے مطابق کانٹراکٹر سبرامنیا راما بھنڈاری نامی شخص دل کی بیماری میں مبتلا سترہ سالہ لڑکی کو ڈرا دھمکاکر لگاتارجنسی بھوک مٹاتا رہا ۔ معاملے کے متعلق کیس درج کرلینے کے بعد پی ایس آئی آنند مورتی نے ملزم کی گرفتاری کے لئے جال بچھایا ہے۔
The short URL of the present article is: http://harpal.in/moJNs