Breaking News
Home / اہم ترین / ہیتی میں ڈرائیور نے مسافر بس راہ گیروں پر چڑھا دی ، 38 ہلاک ، کئی زخمی

ہیتی میں ڈرائیور نے مسافر بس راہ گیروں پر چڑھا دی ، 38 ہلاک ، کئی زخمی

پورٹ پرنس(یجنسی) 14 مارچ : کیریبیائی ملک ہیتی میں ایک ڈرائیور نے حادثہ کے بعد فرار ہونے کے دوران مسافر بس راہ گیروں پر چڑھادی جس کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک اور تقریباً ایک درجن زخمی ہوگئے۔  ذرائع کے مطابق واقعہ ہیتی کے شہر گونائیوس میں پیش آیا جو دارالحکومت پورٹ پرنس سے 150 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ہیتی میں ڈرائیور نے مسافر بس راہ گیروں پر چڑھا دی ، 38 ہلاک ، کئی زخمیہیتی کے سول پروٹیکشن آفس کے سربراہ میری ایلٹا جین بپتست نے بتایا کہ ’ایک تیز رفتار مسافر بس نے پہلے دو راہ گیروں کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں ایک راہ گیر ہلاک ہوگیا‘۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس واقعے کے بعد ڈرائیور نے بس کو لے کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم ا کوشش کے دوران سڑک کنارے اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والے میوزیکل بینڈ کے ارکان پر بس چڑھ گئی جس کے نتیجے میں مزید 33 افراد ہلاک ہوگئے۔ بعد ازاں اسپتال میں چار زخمیوں نے دم توڑ دیا۔انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد جائے حادثہ پر موجود دیگر موسیقاروں اور مشتعل افراد نے بس کو گھیرے میں لے لیا اور اس پر پتھراؤ کیا۔ بعض مشتعل افراد نے بس کو آگ لگانے کی بھی کوشش کی حالانکہ بس میں مسافر بھی موجود تھے تاہم پولیس نے بس میں سوار تمام مسافروں اور ڈرائیور کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ حادثہ تھا یا پھر ڈرائیور نے جان بوجھ کر راہ گیروں کو نشانہ بنایا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/Jq6Nh

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے