Breaking News
Home / اہم ترین / ہیلی کاپٹر پرچڑھتے وقت ارون جیٹلی کے سرمیں لگی چوٹ،فورادہلی لایا گیا واپس

ہیلی کاپٹر پرچڑھتے وقت ارون جیٹلی کے سرمیں لگی چوٹ،فورادہلی لایا گیا واپس

نئی دہلی(ہرپل نیوز،ایجنسی)12مارچ: مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی آج ہری دوار میں ہیلی کاپٹر پر چڑھتے وقت گر گئے، جس سے ان کے سر میں چوٹ لگ گئی۔ بتایا جا رہا کہ گرنے سے کابینی وزیر بیہوش ہو گئے۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں فورا دہلی لایا جا رہا ہے۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب جیٹلی پتنجلی اور ہربل فوڈ پارک میں ایک تقریب سے واپس آ رہے تھے۔ پدارتھا پارک سے گھوم کر انہیں ہیلی کاپٹر سے لوٹنا تھا۔ ہیلی کاپٹر پر چڑھتے وقت ان کا ہاتھ چھوٹ گیا اور وہ  گر گئے اور گرتے ہی جیٹلی بیہوش ہو گئے۔پتنجلی کے ڈاکٹر وں کے ٹیسٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ جیٹلی کےسر پر چوٹ آئی ہے۔ سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے ارون جیٹلی کو فوری طور پر دہلی واپس لایا گیا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/99rhg

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے