Breaking News
Home / اہم ترین / یمن میں ہیضہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 180 ہوئی: ریڈ کراس کی رپورٹ

یمن میں ہیضہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 180 ہوئی: ریڈ کراس کی رپورٹ

عدن(ایجنسی)16 مئی۔  جنگ زدہ ملک یمن میں ہیضہ کی وبا پھیلتی ہی جا رہی ہے اور گذشتہ 27 اپریل سے اب تک اس میں 180 لوگوں کی جان جا چکی ہے۔ مریضوں، زخمیوں اور جنگی قیدیوں کی نگرانی کرنے والی بین الاقوامی ایجنسی ریڈ کراس کے مطابق یہ وبا تیزی سے پھیلتی جارہی ہے اور گذشتہ 27 اپریل سے اب تک تقریبا 180 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ اس سے پہلے یمن کی صحت کی وزارت نے بھی بتایا تھا کہ دارالحکومت صنعا میں اس بیماری کے شکار 115 لوگ مارے جا چکے ہیں۔ریڈ کراس کے ڈومینک تھلهارٹ نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ جنگ زدہ ملک یمن میں اب بھی 11 ہزار سے زائد ہیضہ کے مشتبہ مریض ہیں۔ حکام نے ایک دن قبل صنعا میں ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا اور اس بیماری کی روک تھام کے لئے بین الاقوامی برادری سے مدد کی اپیل کی تھی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/lwBXY

Check Also

جے این یو کے گمشدہ طالب علم نجیب کی والدہ فاطمہ نفس سمیت 35 افراد حراست میں،تاہم بعد میں رہا

Share this on WhatsApp نئی دہلی(ہرپل نیوز،ایجنسی)17۔اکتوبر۔ گزشتہ ایک سال سے لاپتہ جواہر لال نہرو …

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے