Breaking News
Home / اہم ترین / یوم آزادی کے موقع پر آج سگر شریف میں اردو مشاعرہ

یوم آزادی کے موقع پر آج سگر شریف میں اردو مشاعرہ

یادگیر:۔۱۴۔اگست (ہرپل نیوز؍سید ساجد حیات )۔لطیف شاہد کنوینر کی اطلاع کے بموجب گذشتہ کی طر ح اس بار بھی یوم آ زادی کے مسرت موقع پر ۱۵ ۔ اگست رات آٹھ بجے دکن کی روحانی سرزمین سگر شریف تعلقہ شاہ پور ضلع یادگیر میں انجمن نوائے ادب سگر کے زیر اہتمام ایک شاندار اردو مشاعرہ منعقد ہے، جس میں گر و پا ٹل شروال یم ایل اے شاہ پور، شرن بساپا درشنا پور سابق ریاستی وزیر کر نا ٹک، نا گن گو ڑاصوبیدار سابق رکن ضلع پنچایت، لعل احمد قریشی کو نسلر شاہ پور مجلس بلدیہ، اور دیگرمہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت فر ما ئیں گیں، اس مشاعرے میں آعظم آثر شاہ پوری شاہ پور، روف خیر حیدر آباد،عبدالرب استاد گلبرگہ ، اکرم نقاش گلبرگہ ، محترمہ منور النساء منور جدہ ( سعودی عرب)،وحید پا شاہ قادری حیدر آباد، کا مل حیدرآبادی حیدرآباد، فضل افضل یادگیر،ڈاکٹر رفیق سوداگر یادگیر،خادم اظہر یادگیر، مسعود علی تمنا تماپور،اوصاف مجا ہد تما پور، طالب شولا پوری، بشیر احمد بشیر ، لطیف شاہد سگر اور دیگر شعراء اکرام اپنا اپنا کلام سنائیں گیں،تمام اہل ذوق حضرات سے شرکت کی گذارش کی گئی ہے، 

The short URL of the present article is: http://harpal.in/97fxx

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے