Breaking News
Home / اہم ترین / یوٹی قادر کے چپلوں سے مارنے والے بیان کا معاملہ۔ بی جے پی کی طرف سے قادرکے گھیراؤ کا منصوبہ ناکام

یوٹی قادر کے چپلوں سے مارنے والے بیان کا معاملہ۔ بی جے پی کی طرف سے قادرکے گھیراؤ کا منصوبہ ناکام

 منگلور( ہر پل نیوز)28فروری : منگلور میں منعقد بی جے پی کے ایک اجلاس میں وزیر غذا یو ٹی قادر کی شرکت کے مدنظر بی جے پی کے کارکنان نے یوٹی قادر کا گھیراؤ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ جس کے لئے سو سے زائد کارکنان اجلاس کے مقام پر کالے جھنڈے اور نعرے بازی کے ساتھ قادر کا انتظار کرتے رہےتھے۔ اس موقع پولیس کابھی خاصہ بندوبست کیا گیا تھا۔ لیکن جب وزیر یوٹی قادرنے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تو پھر مظاہرہ اور گھیراؤکا پورا منصوبہ ناکام ہوا ،جس کی وجہ سے  بی جے پی کارکنان کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔خیال رہے کہ کیرالہ کے وزیر اعلیٰ کی منگلورو ہم آہنگی ریالی میں شرکت کی مخالفت پروزیر یوٹی قادر نے سخت بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ دستور کی مخالفت کرنے والوں کو چپلوں سے مارنا چاہیے۔یوٹی قادر کے اس بیان پر بی جے پی کارکنان اور لیڈران برہم ہوگئے ہیں۔اس موقع پر بی جے پی کے لیڈر سنتوش کمار رائے بولیارنے یو ٹی قادر کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئےیوٹی قادر سےغیر مشروط معافی مانگنےکامطالبہ کیاہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/dRsiI

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے