Breaking News
Home / اہم ترین / یوپی میں کانگریس کی سی ایم امیدوارکے طور پر شیلا دکشت کی برتھ کنفرم ۔ شیلاجی کے نام پر لگی مہر

یوپی میں کانگریس کی سی ایم امیدوارکے طور پر شیلا دکشت کی برتھ کنفرم ۔ شیلاجی کے نام پر لگی مہر

نئی دہلی۔ ایجنسی ، ہرپل نیوز )2017 میں اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے مدنظرکانگریس نے آج بڑا اعلان کر دیا ہے۔ کانگریس نے آج وزیر اعلی کے عہدے کے امیدوار کے طور پر شیلاSheila-Dixit دکشت کے نام کا اعلان کیا۔ شام 4 بجے ایک پریس کانفرنس میں کانگریس کے یوپی انچارج غلام نبی آزاد نے شیلا کے نام کا اعلان کیا۔ سنجے سنگھ کانگریس انتخابی مہم کمیٹی کے صدر ہوں گے ۔ آر پی این سنگھ کو یوپی کانگریس کا نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔نام کا اعلان ہونے کے بعد شیلا نے کہا کہ ذمہ داری کے لئے ہائی کمان کا شکریہ۔ یہ الیکشن میرے لئے چیلنج ہے اور مجھے امید ہے کہ کانگریس کے اچھے دن آئیں گے۔ ہم سب مل کر محنت کریں گے اور کانگریس کے لئے اچھے نتائج آئیں گے۔ ریتا بہوگنا نے اس پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شیلا دکشت کے آنے سے پارٹی کو فائدہ ہوگا اور وہ برہمن بھی ہیں

آپ کو بتا دیں کہ یوپی انتخابات کی تشہیر کی ذمہ داری گاندھی خاندان کی رکن اور کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی ادا کریں گی۔ وہ یوپی انتخابات میں 150 سے زیادہ ریلیاں کر سکتی ہیں۔ واضح رہے  کہ 2 دن پہلے ہی یوپی کانگریس کی کمان رکن پارلیمنٹ راج ببر کو دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ کانگریس میں ہو رہی اس ہلچل پر رد عمل کا دور بھی شروع ہو گیا۔ سماج وادی پارٹی کے ترجمان پنکھری پاٹھک نے کہا کہ ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اتر پردیش کے عوام کوئی بھی بیرونی چہرے کو قبول نہیں کریں گے۔ کانگریس کے پاس کوئی مدعا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے پانچ سال کے ترقی کارڈ پر الیکشن لڑیں گے۔وہیں بی جے پی ترجمان وجے بہادر پاٹھک نے کہا کہ کانگریس کے اندر تذبذب کی کیفیت ہے جس کی وجہ  سے شیلا دکشت کو آگے کیا ہے۔2012 میں ہم تیسرے نمبر پر تھے لہذا اس بار ہمآگے آنے کے لئے مکمل محنت کر رہے ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/Q2j9e

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے