Breaking News
Home / ملکی خبریں / یوپی پولیس کی بے شرمی اور درندگی، روزہ دار پر برسا یوپی پولیس کا قہر

یوپی پولیس کی بے شرمی اور درندگی، روزہ دار پر برسا یوپی پولیس کا قہر

بے شرمی کی انتہا۔ روزہ دارکوپیشاب پلانے کی دھمکی دے کریوپی پولیس نے  بری طرح پیٹا

گورکھپور12 جون۔(ہر پل نیوز؍ایجنسی ) یوپی پولیس کا ایک اور خوفناک چہرہ سامنے آیا ہے۔ گورکھپور میں ایک ایس ایچ او نے ایک روزہ دار پر ایسا ظلم ڈھایا کہ جسے سن کر کسی کے بھی رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے۔ یہاں وردی کے رعب میں ایک ایس ایچ او نے ایک روزہ دار کو جم کر پیٹا اور جب اس نے پانی مانگا تو اسے پیشاب پلانے کی دھمکی دے دی۔معاملہ گورکھپور کے گگہا تھانے سے منسلک ہے جہاں پیسے کے لین دین میں مقروض پرویز عالم رہائشی گرام گجپور تھانہ گگہا کو ایس ایچ او نے محض اس وجہ سے مارا پیٹا کیونکہ علاقے کے با اثر لوگوں سے اسے کچھ پیسے سود پر لئے تھے اور ان سے سود کی رقم کو لے کر تنازعہ ہو گیا تھا۔سودخوروں کے کہنے پر 7 جون کو گگہا تھانے ک گجپور چوکی کے انچارج اور سپاہیوں نے پرویز کو جم کر مارا پیٹا۔ اتنا ہی نہیں، چوکی انچارج آر این دوبے اور سپاہیوں نے اسے پانی مانگنے پر پیشاب پلانے کی دھمکی دے ڈالی۔اس معاملے کو لے کر آج گورکھپور کے ڈی آئی جی شیو ساگرسنگھ سے مسلمانوں کے ایک گروپ نے ملاقات کی اور چوکی انچارج کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔اس واقعہ کی معلومات ہونے پر سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر ظفر امین ڈككو بھی متاثرین کے ساتھ ڈی آئی جی سے ملے اور متاثر شخص کو انصاف دلانے کی مانگ کی۔ اس سلسلے میں ڈی آئی جی شیوساگر سنگھ نے بتایا کہ معاملے کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور تحقیقات کراکر جو بھی لوگ مجرم پائے جائیں گے، ان پر سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی

The short URL of the present article is: http://harpal.in/aAlPp

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے