Breaking News
Home / اہم ترین / یوگی کابینہ نے 15 چھٹیاں منسوخ کیں، قبضے روکنے کے لیے ٹاسک فورس کی تشکیل

یوگی کابینہ نے 15 چھٹیاں منسوخ کیں، قبضے روکنے کے لیے ٹاسک فورس کی تشکیل

لکھنئو(ہرپل نیوز،ایجنسی)25اپریل۔ یوگی حکومت کی منگل کو ہوئی کابینہ میٹنگ میں یوپی میں اینٹی زمین مافیا ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے۔اس کے علاوہ عظیم لوگوں کے جنم دن اور برسی پر ہونے والی 15 چھٹیوں کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ کابینہ اجلاس کی معلومات دیتے ہوئے ریاستی حکومت کے ترجمان اور وزیر توانائی سری کانت شرما نے بتایا کہ کابینہ نے انسداد زمین مافیا ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ ریاست میں سرکاری زمینوں پر قبضے روکنے کے لئے ٹاسک فورس بنایا جائے گا۔ یہ ٹاسک فورس چار سطح کا ہو گا۔ اس میں صوبہ سطح، منڈل، ضلع اور تحصیل سطح پر ٹاسک فورس قائم کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ حکومت نے طے کیا ہے کہ ریاست میں قبضے والی زمینوں کی دو ماہ کے اندر نشاندہی کر لی جائے۔ ضلع سطح پر ٹاسک فورس ان قبضوں کی نشاندہی کرے گی ساتھ ہی زمین مافیاؤں کی بھی فہرست تیار کرے گی۔ سری کانت شرما نے بتایا کہ ریاست میں سرکاری و غیر سرکاری زمینوں پر غیر قانونی قبضہ کرنے والوں کونشان زد کر کے کارروائی کی جائے گی۔ دبنگوں کی شکایت پر پولیس فوری طور پر کارروائی کرے گی۔ شکایت نہ سننے پر ان ملازمین، افسران کے خلاف کارروائی کرے گی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/p8x1K

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے