Breaking News
Home / اہم ترین / یوگی کا تغلقی فرمان :اترپردیش میں معلومات آن لائن نہ کرنے والے مدارس کی منظوری کی جائے گی رد

یوگی کا تغلقی فرمان :اترپردیش میں معلومات آن لائن نہ کرنے والے مدارس کی منظوری کی جائے گی رد

لکھنو(ہرپل نیوز، ایجنسی)30نومبر۔ اترپردیش کی یوگی حکومت ان مدرسوں کی منظوری کو منسوخ کرنے جا رہی ہے جنہوں نے مدرسہ پورٹل پر اب تک اپنی معلومات کو آن لائن نہیں کیا ہے۔ معلومات آن لائن نہ کرنے کی یہ وجہ بتائی جا رہی ہے کہ یہ مدرسے مدرسہ بورڈ سے منسلک نہیں ہونا چاہتے ہیں۔ضلع مظفر نگر میں بھی 134 مدارس میں سے 18 مدرسوں کی منظوری انتظامیہ کے ذریعہ منسوخ کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں اقلیتی افسر بھرت لال گوڑ نے بتایا کہ حکومت کی گائڈ لائن کے مطابق مدرسہ بورڈ نے اپنا پورٹل بنایا ہے اور حکومت چاہتی ہے کہ جیسے تمام کالج آن لائن ہیں اسی طرح تمام مدرسے آن لائن ہو جائیں۔ابھی تک مظفر نگر میں 134 مدارس تھے جن میں سے 116 مدرسوں نے اپنی آن لائن معلومات دی ہیں۔ باقی 18 مدرسوں نے ابھی تک اپنی معلومات آن لائن نہیں کی ہیں۔

تیس اکتوبر معلومات آن لائن کرانے کی آخری تاریخ تھی۔ اس کے بعد 18 مدرسوں کی منظوری ختم ہوگئی۔ اگر وہ اپنی منظوری واپس پانا چاہتے ہیں تو نئے سرے سے انہیں درخواست دینی پڑے گی۔ آن لائن تمام معلومات دینی ہوں گی۔ معلومات میں یہ بتانا پڑے گا کہ ان کے مدرسہ کو منظوری کب ملی تھی۔ کتنے اساتذہ ہیں، کتنے طلبہ ہیں اور یہ کہ وہ فائدہ کیا لے رہے ہیں وغیرہ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/LsCzt

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے