Breaking News
Home / اہم ترین / یڈویورپا اور ایشورپاکے حامیوں کے درمیان ڈھشم ڈھشم

یڈویورپا اور ایشورپاکے حامیوں کے درمیان ڈھشم ڈھشم

شیموگہ:(ہرپل نیوز،ایجنسی)17جنوری:بی جے پی کے دوطاقتو رلیڈران سمجھے جانے والے ایشورپا اور یڈویورپا کے درمیان جہاں لغوی جھڑپ جاری ہے وہیں ان کے حامیوں کے درمیان پارٹی دفتر میں ڈھشم ڈھشم دیکھنے کو ملا۔آج پارٹی دفتر میں یڈویورپا اور ایشورپا کے حامیوں کے درمیان مارپیٹ کا منظور دیکھنے کوملا،ہمیشہ اس پارٹی کو تہذیب و نظم و نسق کی پارٹی کہنے والے کارکنان خود ہی بد نظمی کا شکار ہوئے ہیں۔کل پارٹی دفتر میں بی جے پی کے سابق راجیہ سبھا رکن آئینور منجوناتھ اور بی جے پی کے ضلعی صدر رودرے گوڈانے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا تھااور اس میں ایشورپا کے خلاف بیان بازی کی گئی تھی۔اسی دوران کچھ حامیوںنے پریس کانفرنس کو درمیان میںہی چھوڑ جگہ خالی کی تھی،اس بات کو لیکر یڈویورپا کے حامیوں نے آج پارٹی کے نظم ونسق میں خلل ڈالنے والے کارکنوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پارٹی دفتر پہنچے اور ضلعی صدرکو یادداشت پیش کر ر ہے تھے۔اسی موقع پر دونوں گروہ کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔اس دوران پارٹی کے نظم ونسق میں خلل ڈالنے والے کارکنوںکے خلاف کارروائی کرنے کی بات رودرے گوڈانے کہی ہے۔ اس دوران شیموگہ ضلع کے سینئر بی جے پی لیڈر اور سابق رکن اسمبلی آئینور منجوناتھ نے کے ایس ایشورپا پر رکیک حملہ کرتے ہوئے کہاکہ جنتادل (ایس) سے ملی بھگت کے نتیجہ میں ایشورپا نے سنگولی راینا برگیڈ کا قیام کیا ہے۔ان کا مقصد صرف یہی ہے کہ یڈیورپا کو وزیر اعلیٰ بننے سے روکا جائے۔ منجوناتھ نے کہا کہ ایشورپا مفاد پر ستی کی سیاست پر اتر آئے ہیں۔ جنتادل (ایس) سے خفیہ سودے بازی کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاستی بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کی سازش میں ایشورپا اہم آلہ¿ کار بن گئے ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/twfpJ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے