Breaking News
Home / تازہ ترین / یکم جنوری کویادگیرمیں عظیم الشان اتحاد ملت کا نفرنس۔مختلف ملی جماعتوں کے قائدین کی شرکت متوقع

یکم جنوری کویادگیرمیں عظیم الشان اتحاد ملت کا نفرنس۔مختلف ملی جماعتوں کے قائدین کی شرکت متوقع

یادگیر۔( ہرپل نیوز؍ سید ساجد حیات)۔رابطہ ملت کمیٹی ضلع یادگیر کی جانب سے یکم جنوری بروز اتوار صبح دس بجے تا دوپہر دو بجے

maulana-tuaqir-raza-khan-saheb
مولاناتوقیررضاخان

مغل گارڈن فنکشن ہال ہتی کنی روڈ یادگیر میں ایک عظیم الشان اتحاد ملت کا نفرنس منعقد ہے، جس میں نبیر اعلی حضرت علامہ مو لا نا تو قیر رضا خان بر یلوی صدر آل انڈیا اتحاد ملت کو نسل دہلی،مولانا مقصود عمران رشادی خطیب و امام جا مع مسجد سٹی بنگلور، مولانا مجیب الرحمن قاسمی خطیب و امام مسجد عائشہ اہلحدیث بیدر،محمد یوسف کنی سکریٹری جماعت اسلامی ہند کر نا ٹک، لعل حسن الکل مہمانان مقررین کی حیثیت سے شرکت فر ما ئیں گے، جبکہ صدارت قاضی محمد امتیازالدین صدیقی ایڈوکیٹ صدر رابطہ ملت کمیٹی ضلع یادگیرفرما ئیں گے،اس عظیم الشان جلسہ میں شہر کے علاوہ آس پاس مواضعات اور شاہ پور، شوراپور،گرمٹکال، ہنسگی، وڈگیرہ، سعیدہ پور، گو گی، کیمبھاؤی، بلچکر،نا ئیکل، اور دیگر مقامات کے لو گ بھی کثیر تعداد میں شریک رہیں گے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/mFFHt

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے