Breaking News
Home / اہم ترین / یہاں تین ہزار روپے سے بھی کم دام میں مل رہا ہے 13 میگا پکسل والا یہ اسمارٹ فون ، اس طرح کریں خریداری

یہاں تین ہزار روپے سے بھی کم دام میں مل رہا ہے 13 میگا پکسل والا یہ اسمارٹ فون ، اس طرح کریں خریداری

نئی دہلی(ہرپل نیوز،ایجنسی)26ڈسمبر:نئے سال پر نیا اسمارٹ فون خریدنے کی سوچ رہے ہیں تو یہ خبر آپ کیلئے کسی خوشخبری سے کم نہیں ہے ۔ ای کامرس کمپنی فلپ کارٹ 26 سے 29 دسمبر تک موبائل بونانزا سیل کی شروعات کررہی ہے ، جس میں آپ کو سات ہزار والا اسمارٹ فون 4999 روپے میں مل رہا ہے ۔ اس کے علاوہ اگر آپ چاہیں تو اس کو آسان قسطوں پر صرف 863 روپے میں بھی گھر منگوا سکتے ہیں ۔ویسے تو فلپ کارٹ کے موبائل بونانزا سیل کے تحت آسوس زین فون لائٹ ایل ون اسمارٹ فون کو فوری چھوٹ کے ساتھ صرف 4999 روپے میں خرید سکتے ہیں ، جس کی اصل قیمت 6999 روپے ہے ، لیکن اگر اس کو آپ ای ایم آئی آپشن کے تحت خریدنا چاہتے ہیں ، تو اس کیلئے آپ کو فلپ کارٹ کی ویب سائٹ پر جانا ہوگا ۔ پھر آپ کو 863 روپے والے ای ایم آئی کو سلیکٹ کرکے فون آرڈر کرنا ہوگا ۔ یاد رہے کہ یہ ای ایم آئی صرف یس بینک کے کریڈٹ کارڈ صارفین کیلئے ہوگی ۔وہیں فلپ کارٹ کے موبائل بونانزا سیل میں ایکسچینج آفر کا بھی فائدہ دیا جارہا ہے، جس کے تحت آپ کوئی بھی پرانا اسمارٹ فون بدل کر 2000 روپے تک کی اضافی چھوٹ پاسکتے ہیں ۔اس کیلئے آپ کو پہلے آسوس کے زین فون لائٹ ایل ون کو سلیکٹ کرنا ہوگا ، اس کے بعد آپ کو ایکسچینج آفر کا ایک آپشن نظر آئے گا ، جس پر کلک کرنا ہوگا ۔ اب آپ کے سامنے ایک پیج کھل کر آئے گا ، جس میں آپ کو اپنے پرانے فون کا ماڈل نمبر اور آئی ایم ای آئی نمبر درج کرکے ویریفائی کرنا ہوگا ۔ اس طرح اگر آپ کے پرانے فون کی ایکسچینج قیمت 2000 روپے مل جاتی ہے ، تو آپ آسوس کا یہ فون صرف 2999 روپے میں خرید سکتے ہیں

The short URL of the present article is: http://harpal.in/DomyN

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے