Breaking News
Home / اہم ترین / بندرگاہ کی تعمیر کو لیکر الوے کوڈی ساحل پر اہم اجلاس

بندرگاہ کی تعمیر کو لیکر الوے کوڈی ساحل پر اہم اجلاس

ڈپٹی کمشنر اجول کمار گھوش نے کی شرکت 

DC

بھٹکل،(ہرپل نیوز)24؍مئی ۔الوے کوڈی ساحل پرایک منعقد ایک پروگرام میں ضلع کمشنر اجولکمار گھوش نے شرکت کی بھٹکل کے الوےکوڈی اورتینگنگنڈی ساحل پر بندرگاہ کی تعمیر کے لئے ماہی گیروں کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے حالانکہ اس کے لئے ریاستی حکومت نے باسٹھ کروڑ روپئے منظور بھی کئے ہیں لیکن اس کی تعمیر کے لئے انورنمنٹ پلوشن کنٹرول بورڈ سے نو ابجیکشن سرٹیفیکٹ ملنی ضروری ہے،اسی کےلئےآج ڈسی سی اجول کمار گھوش کی قیادت میں الوے کوڈی ساحل پرایک اہم پروگرام منعقد کیا گیا انورنمنٹ پلوشن کنٹرول بورڈ کے چیرمین وجئے سمیت کئی اہم لوگ موجود تھے ۔ مقامی لوگوں میں سے اکثریت کا کہنا تھا کہ بندرگاہ وسیع کرنے کے ساتھ ہی ان کے کئی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ ماہی گیروں کو شکایت تھی کہ بندر گاہ اچھی نہ ہونے سے کئی لوگ باہر جا کر کام کر نے پر مجبور ہیں۔ اس موقع پر ضلع پنچایت کی صدر جئے شری موگیر، تعلقہ ہنچاہیت کے صدر ایشور نائک، بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر چدانند وٹارے سمیت راما موگیر ،البرٹ ڈی کوسٹا،وغیرہ موجود تھے

The short URL of the present article is: http://harpal.in/SVC8x

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے