Breaking News
Home / اہم ترین / 15 ڈسمبر مولانا امین احسن اصلاحی کا یوم وفات. از ابوالحسن بھٹکلی

15 ڈسمبر مولانا امین احسن اصلاحی کا یوم وفات. از ابوالحسن بھٹکلی

علامہ امین احسن اصلاحی 1904 میں یوپی کے شہر اعظم گڑھ میں پیدا ہوئے تھے،مدرسہ اصلاح سرائے میر سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد وہ 1924میں روزنامہ "مدینہ" مقرر ہوئے- 1941 میں وہ جماعت اسلامی میں شامل ہوئے اور اپنے علمی تبحر کی وجہ سے حفظِ مراتب میں مولانا مودودی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے- قیامِ پاکستان کے بعد مولانا کم سے کم دس سال تک جماعت اسلامی سے وابستہ رہے- فروری 1957 میں مانچهی گوٹھ کے مقام پر منعقد ہونے والے جماعت اسلامی کے ا رکان کے اجتماع کے بعد ان میں اور مولانا مودودی میں فاصلے پیدا ہونے لگے یہاں تک کہ 19 اگست 1957 کو انہوں نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور 17 جنوری 1958 کو باضابطہ طور پر جماعت اسلامی سے علیحدگی اختیار کی- اس کے بعد انہوں نے قرآنِ پاک کی تفسیر لکھنے کا کام شروع کیا جو 1960 میں ان کے رسالہ

"میثاق" میں شائع ہونا شروع ہوا- اسی زمانے میں انہوں نے کالج کے طلباء پر مشتمل ایک حلقہ،حلقہء تدبر قرآن کے نام سے قائم کیا جس میں عربی،قرآن اور صحیح مسلم کا درس دیا جاتا تھا- مئی 1965 میں انکے صاحبزادے ابو صالح اصلاحی کی ناگہانی وفات کے بعد یہ رسالہ بند ہو گیا اور علامہ شدید بیمار پڑ گئے- 1970 میں معجزاتی طور پر صحتیاب ہونے کے بعد انہوں نے پوری توجہ سے تدبر قرآن کا کام شروع کیا جو 12 اگست 1980 میں مکمّل ہوا- آپ کی یہ تفسیر 9 جلدوں پر مشتمل ہے اور اسے آپ نے اپنے استاد مولانا حمید الدین فراہی کے قائم کردہ اصول تفسیر کی روشنی میں قلمبند کیا ہے-
علامہ امین احسن اصلاحی نے مولانا حمید الدین فراہی کی کئی تصانیف کو اردو میں منتقل کیا جن میں افادات فراہی،اقسام القرآن اور مجموعہء تفسير فراہی کے نام شامل ہیں، جبکہ انکی اپنی تصانیف میں "تزکیہء نفس" کا نام سر فہرست ہے-
15 دسمبر 1997 کو مولانا امین احسن اصلاحی پنجاب کے شہر" شیخوپورہ" میں انتقال کر گئے اور اور لاہور کے ڈیفنس قبرستان میں سپرد خاک کر دئے گئے

The short URL of the present article is: http://harpal.in/RnDPT

Check Also

جے این یو کے گمشدہ طالب علم نجیب کی والدہ فاطمہ نفس سمیت 35 افراد حراست میں،تاہم بعد میں رہا

Share this on WhatsApp نئی دہلی(ہرپل نیوز،ایجنسی)17۔اکتوبر۔ گزشتہ ایک سال سے لاپتہ جواہر لال نہرو …

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے