Breaking News
Home / اہم ترین / گرو سدھیندرا کالج کی طالبہ فردوس فریال کو کمپویٹر سائنس میں یونیورسٹی سطح پردوسرارینک

گرو سدھیندرا کالج کی طالبہ فردوس فریال کو کمپویٹر سائنس میں یونیورسٹی سطح پردوسرارینک

بھٹکل (ہرپل نیوز) 3/فروریکرناٹک کا یونیورسٹی دھارواڑ کے الحاق سے چل رہی بھٹکل سدھیندرا کالج کے بی سی اے شعبہ میں فردو س فریال نامی ایک طالبہ نے نوے اعشاریہ آٹھ کے اوسط سے نمبرات حاصل کر کے یونیورسٹی میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے ۔کالج کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سال 2016 میں منعقدہ بی سی اے کےآخری سمسٹر میں اترکنڑا ضلع سے فردوس فریال تنہا رینک ہولڈر ہے۔ فردوس فریال نے 4100کل نمبرات میں سے 3723نمبرات حاصل کرکے دوسرا رینک حاصل کیا ہے۔ دو ہزار سولہ کے امتحانات مکمل کر کے فی الحال یہ اب بنگلورو میں بین الاقوامی سطح کی مشہور کمپنی وھپرو میں ملازمت کر رہی ہے ۔ واضح رہے کہ یہ طالبہ پہلے دسویں میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے بعدبھٹکل کے رابطہ ایوارڈ سمیت کئی اداروں سے ایوارڈ حاصل کر چکی ہے ۔ کالج انتظامیہ ، پرنسپال ، اساتذہ ، طلبا اور دیگر اداروں نے طالبہ کو مبارکبادی پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/xkDyM

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے