Breaking News
Home / اہم ترین / تنظیم وفد نے ائی جی پی سے کی ملاقات۔ کئی مسائل پر بحث

تنظیم وفد نے ائی جی پی سے کی ملاقات۔ کئی مسائل پر بحث

بھٹکل(ہرپل نیوز)11مارچ:ویسٹرن رینج کے انسپکٹرجنرل آف پولس ہری شیکھرن کی بھٹکل آمد پر مجلس اصلاح وتنظیم کے ایک وفد نے ان سے ملاقات کرتے ہوئے  حساس مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا ۔ وفد نے گزشتہ دنوں  شرپسندوں کی جانب سے مندروں میں گوشت پھینک کر فرقہ وارانہ تشدد بھڑکانے کی کوشش کے معاملے  کا بھی حوالہ دے کر سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔اس موقع پر آئی جی پی نے ضلع ایس پی  کو خاطیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت دی ۔اور ساتھ ہی مندروں اور مساجد میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت دی ۔اس موقع پر ۔ایڈیشنل ایس پی اور  بھٹکل ڈی وائی ایس پی  بھی موجودتھے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/GEtiR

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے