Breaking News
Home / اہم ترین / مرڈیشور کے ایک کنویں دوبچے گر گئے ، ایک کی موت دوسرے کو بچا لیا گیا

مرڈیشور کے ایک کنویں دوبچے گر گئے ، ایک کی موت دوسرے کو بچا لیا گیا

بھٹکل ۱۳ جولائی (ہرپل نیوز)بھٹکل تعلقہ کے مرڈیشور پولس تھانہ حدود میں آنے والے اُترکوپّا کے قریب شیرانی میں پیر کی شام کو پیش آئی ایکدل ہلانے والی واردات میں  اسکول سے لوٹتے وقت دو بچے کنویں میں گرگئے جس کے نتیجے میں ایک بچے کی اسپتال میں  ہی موت واimagesقع ہوگئی، البتہ دوسرے بچے کو شدید زخمی حالت میں منی پال اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جن میں مرنے والے بچے کی شناخت مہیش جی گونڈا (۱۱) کی حیثیت سے کی گئی ہے، جبکہ زخمی بچے کی شناخت بھرت دیویا نائک (۱۱) کی حیثیت سے کی گئی ہے

مقامی لوگوں کو واقعے کی اطلاع ملتے ہی دونوں بچوں کو کنویں سے باہر نکال کر مرڈیشور پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد پہنچانے کے بعد فوری طور پر منی پال شفٹ کرنے کی تجویز دی، مگر اس موقع پر بچوں کو منی پال لے جانے کے لئے کوئی ایمبولنس نہ ہونے پر مقامی لوگ سخت برہم ہوگئے۔ ۔ اس درمیان ایک حادثے کی شدت کی تاب نہ لاکر چل بسا، ۔موصولہ اطلاع کے مطابق دونوں بچے  سرکاری پرائمری اسکول کوڈسور میں پانچویں کلاس میں تعلیم حاصل کرتے تھے ۔ اسکول ختم کر کے کھیت سے گزرنے کے دوران یہ حادثہ پیش ایا۔ بتایا گیا ہے کہ متعلقہ کنویں کو مٹی ڈال کر بند کردیا گیا تھا، مگر مٹی ناکافی ہونے کی وجہ سے وہ کنواں مکمل طور پر بند نہیں ہوا تھا، موسلادھار بارش کے نتیجے میں اس گڈھے میں کافی پانی جمع تھا، جس میں دونوں بچے گر گئے تھے۔ مہیش کی لاش کو بعد میں بھٹکل سرکاری اسپتال لے جایا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کیا گیا، دوسرے بچے  کو کافی نازک حالت میں منی پال لے جایا گیا ہے۔مرڈیشور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے

The short URL of the present article is: http://harpal.in/yvzWc

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے