Breaking News
Home / اہم ترین / ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملنے پر کمٹہ کے باشعور لوگوں نے کی سید خلیل الرحمن کی تہنیت

ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملنے پر کمٹہ کے باشعور لوگوں نے کی سید خلیل الرحمن کی تہنیت

بھٹکل:15/ جولائی(ایس او نیوز)قائدقوم اور مختلف سماجی و تعلیمی اداروں نیز جماعتوں سے منسلک جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن کو حال ہی میں آئرلینڈ کے الڈرسگیٹ یونیورسٹی کی طرف سے دبئی میں تفویض کی گئی ڈاکٹریٹ پر مبارکبادی پیش کرتے ہوئے033214bhatkal_syed_khaleel
کمٹہ کی الاحسان ویلفئیر ٹرسٹ کی طرف سے تہنیت کی گئی ۔الاحسان ٹرسٹ کمٹہ کے صدر عبدالملک بستی ، نائب صدر مولانا محمد حسین گیما ، جنرل سکریٹری مظفر شیخ ، خازن قادر میراں پٹیل کی موجودگی میں انہیں پہلے شال پہنا یا گیا، پھر پھولوں کا گدلشہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن نے الاحسان ٹرسٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ قوم و ملت کے لئے انہوں نے جو خدمات پیش کی ہیں، بارگاہ الٰہی ان خدمات کوشرف قبولیت بخشے وہی میرے لئے بہت بڑا انعام ہے۔ انہوں نے ٹرسٹ کےذمہ داران سے دُعا کی درخواست کی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/kogZR

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے