Breaking News

گلبرگہ17جولائی(ہرپلنیوز/آئی این ایس انڈیا)ملک بھر میں میڈیا کی جانب سے مسلم شخصیات کے خلاف چلائے جارzakir-naik-650x330ہے میڈیا ٹرائل کے خلاف آج گلبرگہ شہر میں ایک عظیم احتجاج منظم کیا گیا۔پاپولر فرنٹ ،گلبرگہ مسلم ویلفیر اسوسیشن ، جمعیت اہل حدیث ، جماعت اسلامی ہند، مجلس تعمیر ملت، دلت سینا وغیرہ کے سینکڑوں کارکنان اس احتجاج میں شریک تھے۔گلبرگہ کے پولیس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے عین موقع پر ریالی کی اجازت منسوخ کرکے اس احتجاج کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی،لیکن پھیر بھی سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان اور الگ الگ مسلم و سماجی تنظیموں کے کارکنان نے منی ودھان سودھا پر پہونچ کراس احتجاج کو کامیاب بنایا۔اس موقع پر تمام تنظیموں کی نمایندگی کرتے ہوئے تمام تنظیم اتحاد کے کنوینر محمد محسن الدین (پاپولر فرنٹ) نے اسلام کے خلاف اور بالخصوص مسلم داعیوں کے خلاف ہو رہی میڈیا ٹرائل کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ میڈیا کی جانب سے اپنی آزادی رائے کا غلط استعمال کیاجارہاہے۔ہم اپنے علما ء ، داعی اور لیڈران کے خلاف اٹھنے والے کسی بھی سازش پر خاموش نہیں بیٹھیں گے اورہرسازش کا جواب دیں گے ۔ یہ آج کا اتحاد اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم امت میں بیداری کی لہر دوڑ رہی ہے ، اور ہم اپنے اکابرین کے کردار کشی کو کبھی برداشت نہیں کریں گے۔یہ ملک کی عوام کو بانٹنے کی سازش ہے۔ایڈویکیٹ مظہرحسین (گلبرگہ مسلم ویلفیر ) نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’’ اگر میڈیا کو آزادی رائے ہے تو ہمیں بھی اسکی آزادی ہے، میڈیا کے پاس اگر ٹی وی کا ڈبا ہے تو ہمارے پاس منبروں کی قوت بھی ہے ، جسکو میڈیا نہیں جانتا ۔یہ میڈیا ٹرائل بند نہیں ہوئے تو پھر سماج میں پھیلنے والی بے چینی اور غصہ کا پورا ذمہ دار سنگھ اوراسکا ذعفرانی میڈیا ہوگا۔ہم جلد ہی میڈیا کو اصلی ٹرائل میں عدالت لے جائیں گے۔ہم پولیس کے رویہ کی بھی مذمت کرتے ہیں،اور انکو کہنا چاہتے ہیں کہ قانون کے پابند شہریوں کے ساتھ انکا یہ جانبدارانہ رویہ صحیح نہیں ہے۔ایڈوکیٹ قوام الدین جنیدی المعروف وہاج بابا ، مجلس تعمیر ملت نے اپنے خطاب میں اتحاد کے اوپر زور دیتے ہوئے کہا کہ اتحاد کی اصلی تعلیم اپنے اپنے مساجد و مدارس میں دی جائے کیونکہ اس طرح کے احتجاج میں زیادہ تر لیڈر و لوگ اتحاد کے لئے ہی ساتھ ہوتے ہیں ۔اسکے علاوہ یہ جو کل جماعتی اتحاد کی ایک شکل بنی ہے اسکو برقرار رکھنے کاایک کامن منیمم پروگرام اور لائحہ عمل طئے کیا جائے تو اچھا ہوگا ۔ اسکے ساتھ ساتھ آج ہم سڑک پر اترے ہیں ، اگر یہ میڈیا ٹرایل نہیں رکے تو ہمکو قانونی راستہ بھی استعمال کرناپڑیگا۔بابا نذر محمد خان نے اپنے خطاب میں اس احتجاج کی اتحاد کے جذبہ کوسراہا اور کہا یہ اتحاد اس بات کی ضمانت ہے کہ تبدیلی و بیداری ہمارے اندر آرہی ہے،ہمیں اسکو برقرار رکھنا ہے اور جتنے لوگ یہاں اس احتجاج میں آے ہیں انکو مبارباد پیش کرتا ہوں ۔ہم آئندہ دنوں میں اپنے احتجاج کو بڑھائیں گے اور اس میڈیاٹرایل اور بدنامی کیمپیں کے خلاف مہم چلائیں گے۔اس موقع پر دئے گئے میمورنڈم پر، پاپولر فرنٹ ، جماعت اسلامی ہند،جمیعتہ علما ہند ، گلبرگہ مسلم ویلفیئر،مجلسِ تعمیرِ ملت کیمپس فرنٹ و دیگر تنظیموں کے ذمہ داروں کے دستخط موجودتھے

The short URL of the present article is: http://harpal.in/P6FXm

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے