Breaking News
Home / اہم ترین / زندگی کی جنگ ہار گیا تین سالہ معصوم ۔ بورویل میں گرے ابھی کو نہیں بچایا جا سکا

زندگی کی جنگ ہار گیا تین سالہ معصوم ۔ بورویل میں گرے ابھی کو نہیں بچایا جا سکا

(گوالیار۔ ائی بی این ،ایجنسی ، ہرپل نیوز )23۔ جولائی: مدھیہ پردیش کے گوالیار ضلع میں کھلے بورویل میں گرے ایک بچے کو 21 گھنٹے کے مسلسل بچاؤ مہم کے باوجود نہیں بچایا جا سکا۔ بچے کو ہفتہ کی دوپہر کو باہر نکالا گیا، لیکن اس وقت تک اس کی موت ہو چکی تھی۔گوالیار پولیس کے مطابق سلطان پور كھیري گاؤں میں تین سال کا بچہ ابھی چودھری اپنی دادی کے ساتھ کھیت میں گیا تھا۔ کھیت میں کھیلتے وقت وہ 200 فٹ گہرے بورویل میں گر گیا ۔ اسے بحفاظت باہر نکالنے کے لیے فوج کی مدد سے ریسکیو آپریشن چلایا گیا، لیکن اس کو بچایا نہیں جا سکا۔ابھی کے بورویل میں گرنے کے بعد مقامی لوگوں نے اپنی سطح پر ریسکیو آپریشن شروع کیا ، تقریبا ڈیڑھ گھنٹے بعد اطلاع ملنے پر انتظامیہ کے افسر ان بھی موقع پر پہنچ گئے۔ اس کے بعد بی ایس ایف اور ایس ڈی آر ایف کے جوانوں نے ریسکیو آپریشن کی کمان اپنے ہاتھ میں لے لی ۔

بی ایس ایف اور ایس ڈی آر ایف کے جوانوں نے ابھی کو بحفاظت باہر نکالنے کے لئے بورویل کے پاس تقریبا 35 فٹ گہرا گڑھا کھودا، اس کے بعد 12 فٹ کی سرنگ بنا کر ابھی تک پہنچا گیا۔ریسکیو ٹیم نے ابھی کی لوکیشن کا پتہ لگانے کے لئے بورویل میں سی سی ٹی وی کیمرے اتارا تھا۔ کیمرے سے ملی تصاویر سے ابھی کے 25 سے 30 فٹ کے درمیان پھنسا ہونے کا پتہ چلا تھا۔ اسی گہرائی کو بنیاد بنا کر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تھا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/3R5uS

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے