Breaking News
Home / اہم ترین / جماعت اسلامی ہند کے وفد نے دہلی میں ترکی کے سفیر سے کی ملاقات ؛مشکل ترین حالات سے نمٹنے میں ترک عوام اور قیادت کو دی مبارک باد

جماعت اسلامی ہند کے وفد نے دہلی میں ترکی کے سفیر سے کی ملاقات ؛مشکل ترین حالات سے نمٹنے میں ترک عوام اور قیادت کو دی مبارک باد

نئی دہلی :  (ہرپل نیوز) ترکی میں فوجی بغاوت پر قابو پانے کے بعد  پر جماعت اسلامی ہند کے ایک وفد نے  دہلی میں ترکی کے سفیر Burak Akçapar سے ملاقات کی اور  مشکل ترین حالات سے نمٹنے میں ترکی  کے عوام اور قیادت کو مبارک باد دی ۔

یہ اطلاع ترکی کے سفارت خانے  نے اپنے فیس بک پیج اور ٹوئیٹر پر دی ہے،   سفارت خانے ملاقات کی تصویریں شیئر کی ہے ، ٹوئیٹر پر  کہا گیا ہے کہ "جماعت اسلامی ہند کے  وفد  نے  سفیر ترکی سے ملاقات کی ہے اور بغاوت کے خلاف ترکی سے اظہار ہمدردی  کی ہے"۔

وفد کی قیادت جماعت اسلامی  ہند کے سیکریٹری  جنرل انجینئر محمد سلیم  کر رہے تھے  ، وفد نے  ترکی کے سفیر سے ملاقات کی اور ان سے اظہار ہمدردی جتائی ،وفد میں جماعت کے سیکریٹری برائے ملکی و ملی مسائل محمد احمد اور جماعت کے میڈیا انچارج ارشد شیخ شامل تھے ۔ 

The short URL of the present article is: http://harpal.in/y7M1X

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے