Breaking News
Home / Ahmed Siddiqua (page 7)

Ahmed Siddiqua

نوٹ بندی پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ ، غلام نبی آزاد نے پوچھا : 84 افراد کی موت کا ذمہ دار کون ؟

نئی دہلی: نوٹ بندي پر سیاسی ہنگامہ آرائی تھمنے کے آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔ بدھ کو جہاں اپوزیشن نے آگے کی حکمت عملی طے کرنے کے لئے میٹنگ کی تو وہیں پارلیمنٹ ہاؤس میں بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کی بھی میٹنگ ہوئی ، جس میں وزیر اعظم مودی …

مزید »

سابق استاذ جامعہ اسلامیہ جناب حافظ شمیم صاحب کا انتقال پُرملال، جامعہ کے ذمہ داران و اساتذہ نے کیا غم و حزن کا اظہار

بھٹکل(ہرپل نیوز)3 ڈسمبر. کچھ روز قبل شعبہ حفظ جامعہ اسلامیہ بهٹکل کے سابق استاذ جناب حافظ شمیم صاحب کی علالت کی اطلاع موصول ہوئی تهی جس پر جامعہ آباد کی مسجد میں طلبہ سے ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی درخواست کی گئی تھی، کچھ ہی دن گزرے …

مزید »

نوٹ بندی پر ایک انتہائی ذی علم اور ماہر معاشیات کی تقریر

سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ جتنے ذی علم ہیں اتنے ہی سنجیدہ بھی ہیں۔ بڑبولے پن سے انھیں نفرت ہے اور کم گوئی سے پیار ہے۔ وہ دس سال تک ملک کے وزیر اعظم رہے اور اس سے قبل برسوں تک وزیر مالیات رہے۔ اس پوری مدت میں …

مزید »

رواں برس 3لاکھ 80ہزار مہاجرین کی افغانستان واپسی

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ رواں برس 3 لاکھ 80 ہزار سے زائد رجسٹرڈ افغان مہاجرین پاکستان سے واپس اپنے وطن کو لوٹ گئے، جو 2007 کے بعد سے ہجرت کرنے والے افراد کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے …

مزید »

سعودی طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

بھارت سے پرواز کرنے والے سعودی عریبین ائیر لائن (ایس پی اے) کے مسافر طیارے نے کراچی کے ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سعودیہ کے سرکاری میڈیا کا کہنا تھا کہ انڈیا سے جدہ جاتے ہوئے سعودی …

مزید »

نوٹ بندی نے اب مغربی بنگال کے دو معمر افراد کی لے لی جان، پنشن نکالنے کے لئے اپنی باری کا کر رہے تھے انتظار

کلکتہ۔( ہرپل نیوز ایجنسی) 2 ڈسمبر مغربی بنگال میں دو مختلف مقامات پر بینکوں میں اپنا پنشن نکالنے کیلئے قطار میں کھڑے دو افراد کی موت ہوگئی ہے ۔ وزیر اعظم مودی کے ذریعہ 8نومبر کو پانچ سو اور ہزار روپے کے پرانے نوٹوں پر پابندی عاید کیے جانے کے …

مزید »

کروڑوں صارفین واٹس ایپ سے ہوسکتے ہیں محروم؛ کمپنی جلد کررہی ہے اقدام

( ایجنسی )2 ڈسمبر:اگرآپ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو جان لیں کہ دنیا بھر میں کروڑوں فونز پر اب یہ ایپ کام نہیں کرسکے گی۔ جی ہاں واٹس ایپ اب پرانے فونز میں کام نہیں کرسکے گی کیونکہ دنیا کے مقبول ترین میسنجر نے ایسی ڈیوائسز کے لیے سپورٹ …

مزید »

ہزاروں مسلمانوں کا قرآن کی بے حرمتی کرنے والے گورنر کی گرفتاری کے مطالبہ کو لے کر احتجاج

جکارتہ۔( ایجنسی) 2ڈسمبر: آج ہزاروں سفید پوش مسلمان جوق درجوق وسطی جکارتہ پارک کی طرف جارہے ہیں ۔ جہاں راجدھانی کے گورنر کی گرفتاری کی مانگ کرنے کے لئے ایک لاکھ سے زیادہ انڈونیشیائیوں کےجمع ہونے کی توقع ہے۔ عیسائی گورنر پر قرآن کی بے حرمتی کرنے کا الزام ہے …

مزید »

شمالی ہندوستان میں سردی کی دستک، دہلی اور این سی آر دھند کی زد میں

نئی دہلی30 نومبر(ہرپل نیوز) دہلی سمیت پورے شمالی ہندوستان میں سردی نے دستک دے دی ہے۔ آج صبح سے ہی شمالی ہند کے کئی علاقوں میں گھنا دھند چھایا ہوا ہے۔ ٹھنڈی ہوائیں بھی چل رہی ہیں جو ٹھٹھرن پیدا کر رہی ہیں۔ آج صبح سے ہی دہلی کے علاوہ این …

مزید »

کہاں ہیں انکاونٹر اسپیشلسٹ ؟- راحت علی صدیقی قاسمی

1980 میں ہندوستانی سرزمین پر ایک فتنہ نے سر ابھارا اور ملک کے سینہ پر ایک اور زخم لگانے کی کوشش کی،یہ تحریک خالصتان لبریشن تحریک تھی، جس کے افراد کا منشاء و مقصد سکھوں کی آبادی کو ہندوستان سے جدا کرکے ایک الگ ملک قائم کرنا تھا، امرتسر پنجاب …

مزید »