Breaking News
Home / salik nadvi (page 29)

salik nadvi

ہند،افغانستان کے بیچ دہشت گردی کے خاتمے کے ساتھ اقتصادی تعاون بڑھا نے کا معاہدہ

نئی دہلی(ہرپل نیوز، ایجنسی)25 اکتوبر۔ ہندستان اور افغانستان نے اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو اور مضبوط بنانے نیز دہشت گردی کو ختم کرکے اقتصادی اور ترقی سے متعلق تعاون کو بڑھانے کے بارے میں بات چیت کی تاکہ علاقائی امن و سلامتی اور استحکام قائم ہوسکے ۔ وزیر اعظم نریندر …

مزید »

گجرات میں سیاسی گھمسان تیز ۔بی جے پی کو کرارا جھٹکا،نکھل سوانی نے خرید وفروخت کا الزام لگا کر پارٹی کو کہا ٹاٹا بائی بائی

احمد آباد(ہرپل نیوز، ایجنسی)24 اکتوبر۔ گجرات اسمبلی انتخابات سے ٹھیک پہلے پاٹیدار معاشرے کی جانب سے بی جے پی کو دو جھٹکے لگے ہیں، جس سے پارٹی بیک فٹ پر آ گئی ہے۔ حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہوئے نکھل سوانی نے پارٹی پر خرید وفروخت کا …

مزید »

مولانا انظرشاہ کی گرفتاری پرآسمان سر پراٹھانے والا میڈیارہائی کی خبر کیوں نہیں چلاتا؟مولاناارشد مدنی کاسوال۔میڈیاپرجانب داری برتنے کاالزام

نئی دہلی۔ (ہرپل نیوز، ایجنسی)24 اکتوبر۔’’ ہندوستان کے مسلمان نہ تو دہشت گرد ہیں اور نہ ہی دہشت گردوں کے حامی یہ بات اب خود ملک کی عدالتوں میں ثابت ہو رہی ہے ۔ ہمیں اپنے نظام عدلیہ پر مکمل بھروسہ ہے اور تمام تر سازشوں کے باوجود عدالتیں انصاف …

مزید »

سینما گھروں میں قومی ترانے کے لئے کھڑے ہونا لازمی نہیں:سپریم کورٹ کاسخت موقف۔ قومی ترانہ کےمعاملہ میں واضح پالیسی بنانے مرکزی حکومت کو عدالت کامشورہ

نئی دہلی۔(ہرپل نیوز،ایجنسی)24 اکتوبر۔حب الوطنی ثابت کرنے کے لئے لوگوں کو سینما گھروںمیں قومی ترانے کے وقت کھڑے ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ یہ وضاحت سپریم کورٹ نے پیر کو اپنے ایک فیصلے میں کی ااور مرکز کو تلقین کی کہ تھیٹروں میں قومی ترانے سے متعلق وہ …

مزید »

مخالفین کی لاکھ کوششوں کےباوجود ٹیپو جینتی منائی جائے گی۔منگلورمیں سدارامیا کااظہار عزم ۔سنگھ پریوارپردیش کی تقسیم کالگایاالزام۔فرقہ پرستوں کو اقتدارسے دوررکھنےعوام سے اپیل

منگلورو ،( ہرپل نیوز)23؍اکتوبر ۔ بھگوا پارٹیوں کی جانب سے ٹیپو جینتی کی مخالفت میں آ رہی شدت کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے بھی اسے منانے کا پور ا تہیہ کر لیا ہے ۔ منگلورو کے بی سی روڈ میں کے ایس آر ٹی سی بس اسٹانڈ کے احاطے …

مزید »

جھارکھنڈ میں بھوک سے مرنے والی بچی کی ماں پر گاوں والوں کا قہر۔ گاؤں کو بدنا کر نے کی پاداش میں زدو کوب کرنے کی بھی خبر

رانچی( ہرپل نیوز،ایجنسی)22 اکتوبر۔ جھارکھنڈ کے سمڈیگا ضلع میں جل ڈیگا ڈویزن میں واقع کاری ماٹی گاوں میں بھوک سے دم توڑ والی 11 سالہ سنتوشی کمار کی ماں کوئلا دیوی اور ان کا اہل خانہ اپنے گھر میں کافی خوفزدہ ہے۔ جمعہ کی شام سنتوشی کمار کے اہل خانہ کو …

مزید »

اکھاڑہ پریشد کے مہنت نریندرگری کا بھونڈا مذاق۔ کہا ایودھیا میں کوئی بابری مسجد نہیں تھی، جو گرایا وہ محض ایک ڈھانچہ تھا۔

الہ آباد(ہر پل نیوز،ایجنسی)22 اکتوبر۔جیسے جیسے کچھ ریاستوں کے انتخابات نزدیک آ رہے ہیں، بی جے پی خواہ براہ راست طور پر رام جنم بھومی -بابری مسجد معاملہ کو نہ اٹھا رہی ہو لیکن اس کو دوسرے پلیٹ فارم سے گرما رہی ہے۔اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد اپنے سابقہ موقف سے …

مزید »

گلبرگہ میں مسلم چائے والے کی دوکان پر سری رام سینا کا حملہ۔ توڑ پھوڑاورمارپیٹ کا بھی الزام

گلبرگہ ہرپل نیوز،ایجنسی)22 اکتوبر۔ضلع کے آندولہ میں سری رام سینا اور ان کے کارکنوں پر ایک مسلم شخص کے ساتھ مارپیٹ کا الزام لگا ہے۔ تاہم اس واقعہ کے ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود ضلع انتظامیہ اور پولیس ملزمین بشمول سری رام سینا لیڈر سدلنگیا سوامی کے خلاف کوئی …

مزید »

واہ صاحب: بہاربورڈ کا ایک اور چمتکار۔بورڈ کاایک اورگھوٹالہ منظر عام پر۔ فیل ہوئی طالبہ جب پہنچی ہائی کورٹ،تو بن گئی اسٹیٹ ٹاپر

پٹنہ (ہرپل نیوز،ایجنسی)22اکتوبر۔بہار میں ایک مرتبہ پھر تعلیمی نظام حاشیہ پر کھرا ہوا نظر آرہا ہے۔ انٹر ٹاپرس اسکیم کا داغ دھونے کی کوشش میں مصرف بہار اسکولس ایگزام کمٹی پر اس مرتبہ بھی ایک داغ لگا ہے۔ وہ بھی ایسا داغ جسے دھونے میں اس کو عدالت سے لے …

مزید »

تاج کے بعداب شھید ٹیپو کے خلاف زعفرانی پارٹی لیڈران کی ہرزہ سرائی ۔ کرناٹک میں بی جے پی لیڈران کی جانب سے ٹیپو جینتی کابائیکاٹ متوقع۔دعوت نامے پرمرکزی وزیراننت کمارکانام شامل کرنے پرنیتا جی چراغ پا۔دعوت نامے سے نام ہٹانےافسران کو ہدایت۔

بنگلورو(ہرپل نیوز، ایجنسی ) 21 اکتوبر۔شمالی کینرا کے ایم پی اور مرکزی وزیر برائے اسکِل ڈیولپمنٹ اننت کمار ہیگڈے نے وزیر اعلیٰ کے سکریٹریٹ اور ریاست کرناٹکا کے متعلقہ افسران کو اپنے پرسنل سکریٹری کے ذریعے ہدایت جاری کی ہے کہ 10نومبر کو سرکاری طور پر منائی جارہی ٹیپو جینتی …

مزید »