Breaking News
Home / اہم ترین (page 3)

اہم ترین

ریزرو بینک آف انڈیا اب بند کرے گا 2000 روپئے کا نوٹ

نئی دہلی(ہرپل نیوز،ایجنسی)22ڈسمبر۔ ریزرو بینک آف انڈیا 2،000 روپئے کے نوٹوں کو واپس لے سکتا ہے  یا پھر بڑی رقم کی کرنسیوں کی پرنٹنگ کو روک سکتا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے ذریعہ جاری کردہ رپورٹ میں اس کا انکشاف ہوا ہے۔ بتا دیں کہ آٹھ نومبر  2016 کو پرانے 500-1000 روپئے کے نوٹوں …

مزید »

لوک سبھا میں اگلے ہفتہ پیش ہوگا تین طلاق کے خلاف بل ، تین سال کی قید اور جرمانہ کا بندوبست

نئی دہلی(ہرپل نیوز،ایجنسی)22ڈسمبر۔  لوک سبھا میں تین طلاق کے خلاف بل آج پیش نہیں کیا گیا بلکہ اب اس کو اگلے ہفتہ یعنی پیر کو پیش کیا جائے گا ۔ اس سے قبل قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ یہ بل جمعہ کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جاسکتا ہے ۔ بتایا …

مزید »

ٹوجی الاٹمنٹ معاملے میں اے راجہ، کنی موجھی سمیت سبھی الزامات سے بری۔ منموہن سرکار بے داغ

نئی دہلی(ہرپل نیوز،ایجنسی)22ڈسمبر۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی پٹیالہ ہاؤس واقع خصوصی عدالت نے آج 2جی اسپیکٹرم الاٹمنٹ معاملے میں سابق ٹیلی کمیونیکیشن وزیر اے راجہ اور دروڑ منیتر کزگم (ڈی ایم کے ) لیڈر کنی موجھی سمیت سبھی ملزمین کو بری کردیا ہے۔ عدالت نے 2010 کے اس …

مزید »

منموہن سنگھ کے موضوع پر راجیہ سبھا کی کارروائی پھر ہنگامہ کی نذر،پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس27 دسمبر تک ملتوی

نئی دہلی(ہرپل نیوز،ایجنسی)22ڈسمبر۔ سابق وزیراعظم من موہن سنگھ پر گجرات انتخابات کی تشہیر کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ لگائے گئے الزامات کے سلسلے میں جاری تعطل کی وجہ سے آج راجیہ سبھا کی کارروائی بدھ یعنی 27دسمبر تک کےلئے ملتوی کردی گئی۔ صبح ایوان کی کارروائی شروع ہونے …

مزید »

گجرات انتخابات کا سب سے حیرت انگیز پہلو۔ پانچ لاکھ سے زائد ووٹروں کو کوئی امیدوار پسند نہیں آیا۔

نئی دہلی(ہرپل نیوز،ایجنسی)19ڈسمبر۔الیکشن کمیشن نے کچھ سال پہلے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں ایک نئے بٹن کا اضافہ کیا تھا جس کو عام طور پر نوٹا کہا جاتا ہے۔None of the Above کا مخفف نوٹا ووٹنگ مشین کے آخری سرے پر ہوتا ہے۔ اگر ایک ووٹر کو اس کے حلقہ سے …

مزید »

رائچور میں سڑک کی تعمیر کے نام پر توڑی گئی تاریخی ہاشمیہ مسجد کی دیوار۔ مصلیوں کو سخت دشورایوں کا سامنا

رائچور(ہرپل نیوز،ایجنسی)18ڈسمبر۔لوگ قلبی وروحانی سکون حاصل کرنے کے لئے مساجد یعنی اللہ کے گھر حاضرہوتے ہیں ۔ مساجد میں لوگ عبادت کرنے کے علاوہ پروردگار کے حضور میں زندگی میں چین وامن کیلئے دعائیں کرتے ہیں ، لیکن کرناٹک کے رائچور میں ایک مسجد ایسی ہے ، جہاں سرکاری پیچیدگیوں …

مزید »

گجرات میں لگاتار چھٹی مرتبہ بی جے پی حکومت ، ہماچل پردیش میں بھی بھگوا پارٹی کو واضح اکثریت۔گجرات اور ہماچل پردیش کی نئی حکومتوں کو راہل گاندھی کی نیک خواہشات۔ مودی نے نتائج کو بتایا’’ غیر معمولی‘‘

نئی دہلی(ہرپل نیوز،ایجنسی)18ڈسمبر۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو گجرات میں ملی مسلسل چھٹی جیت اور ہماچل پردیش میں اس کے کانگریس سے اقتدار چھیننے سے ایک بار پھر ثابت ہوگیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کا جادو اب بھی برقرار ہے اور ان کی قیادت میں پارٹی مسلسل …

مزید »

افراز الاسلام کے قاتل شنبھو لال اب حافظ سعید کو قتل کرنے کے خواہش مند

راجستھان(ہرپل نیوز،ایجنسی)18ڈسمبر۔بنگالی مزدور افراز الاسلام کا قاتل شنبھولال پاکستانی سخت گیر حافظ سعید کے قتل کا خواہاں ہے۔بھارت کی ریاست راجستھان میں مذہبی منافرت کی بنیاد پرمغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے مزدور افرازل کو قتل کرنے والے شنبھو لال نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کوجان سے مارنے …

مزید »

بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت،اردوغان کا اعلان: کہا سفارت خانہ کھولیں گے

استنبول(ایجنسی)18ڈسمبر۔ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے مشرقی بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت قرار دیتے ہوئے جلد ہی سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کیا ہے ۔ رجب طیب اردوغان نے او آئی سی اجلاس میں بیت المقدس کوفلسطینی دارالحکومت قراردیا تھا۔ ترک صدر اردوغان نے مشرقی یروشلم میں اپنا …

مزید »

گجرات کے نتائج پر یوگی آدتیہ ناتھ کا رد عمل کہا۔2019 کے عام انتخابات میں بھی اپوزیشن ہماری جیت یقینی سمجھے

لکھنو(ہرپل نیوز،ایجنسی)18ڈسمبر۔ گجرات انتخابات کے نتائج پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کانگریس کے نومنتخب صدر راہل گاندھی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ جہاں جاتے ہیں کانگریس ہارجاتے ہیں ۔گجرات کے نتائج کی روشنی میں اپوزیشن یہ یقینی …

مزید »