Breaking News
Home / ملکی خبریں (page 29)

ملکی خبریں

ملک و وطن کے احوال

مولانا مسعود مدنی سے وابستہ عصمت دری کیس میں نیا موڑ ، الزام لگانے والی خاتون کا نام اور پتہ نکلا فرضی

سہارنپور(ہرپل نیوز،ایجنسی)7 مئی : جمعیت علما ہند کے قومی جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کے بھائی مسعود مدنی پر آبروریزی کے الزام میں نیا موڑ آگیا ہے ۔ پولیس کے مطابق عصمت دری کا الزام لگانے والی خاتون کا نام اور پتہ غلط پایا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ …

مزید »

کپل مشرا کا الزام ، کیجریوال نے ستیندر جین سے لئے دو کروڑ روپے ، رشتہ داروں کے نام 50 کروڑ کی ڈیل

نئی دہلی (ہرپل نیوز،ایجنسی)7 مئی: کیجریوال کابینہ سے نکالے گئے عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی کپل مشرا نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر بڑا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ میری آنکھوں کے سامنے ستیندر جین نے کیجریوال کو دو کروڑ روپے دیے۔ علاوہ ازیں ان …

مزید »

مسلم سپاہی کو داڑھی رکھنے کی اجازت پر حتمی فیصلہ کریں گے ایس پی : الہ آباد ہائی کورٹ

الہ آباد(ہرپل نیوز،ایجنسی)7 مئی : الہ آباد ہائی کورٹ نے مسلم سپاہی کو پولیس کی ڈیوٹی میں رہتے ہوئے داڑھی رکھنے کے معاملے میں ایس پی بجنور کو 2 ماہ میں اصولوں کے مطابق فیصلے کرنے کی ہدایت دی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ 10 اکتوبر …

مزید »

دلی کے تغلق آباد میں گیس رساؤ واقعہ: 300 طلبہ اور نو اساتذہ اسپتال میں داخل

نئی دہلی(ہرپل نیوز،ایجنسی)6 مئی۔ دہلی کے تغلق آباد علاقے میں ایک کنٹینر ڈپو سے آج گیس رساؤسے آنکھوں میں جلن کی شکایت کے بعد کم از کم 300 طلباء اور نو اساتذہ کواسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ایک نزدیکی اسکول نے صبح سات بجکر …

مزید »

سہارنپور میں شوبھا ياترا کے دوران پھر تشدد ، فائرنگ میں ایک کی موت، کئی زخمی، سیکورٹی سخت

سہارنپور(ہرپل نیوز،ایجنسی)6 مئی: اترپردیش کے سہارنپور میں آج مہارانا پرتاپ جینتی پر شوبھاياترا میں ڈی جے بجانے کو لے کر ٹھاکر اور دلتوں کے درمیان تنازع ہو گیا۔ اس دوران پتھراؤ، آتش زنی اور فائرنگ کا بھی واقعہ پیش آیا ، جس میں ایک شخص کی موت ہو گئی ہے، …

مزید »

پاکستان کو اسی کی زبان میں سبق سکھانے کا وقت آ گیا ، ایک کے بدلے تین سر لائے جائیں : کیپٹن امریندر سنگھ

چنڈی گڑھ(ہرپل نیوز،ایجنسی)5مئی :سرحد پر پاکستانی فوجیوں کے مظالم پر پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ اب پاکستان کو سبق سکھانے کا وقت آ گیا ہے۔ اگر وہ ایک ہندوستانی فوجی کا سر کاٹتے ہیں تو ہمیں ان کے تین فوجیوں کے سر کاٹ کے لانے چاہئیں۔ …

مزید »

اجتماعی عصمت دری کی شکار’’نربھیا‘‘ کو ملا انصاف۔چاروں گنہگاروں کی پھانسی کی سزابرقرار، سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ۔ فیصلہ پر نربھیا کے والدین کا تبصرہ۔ کہا لڑائی جاری رہے گی

نئی دہلی(ہرپل نیوز،ایجنسی)5مئی: سپریم کورٹ نے دارالحکومت کے نربھیا اجتماعی آبروریزی کے معاملے میں چاروں قصورواروں کی پھانسی کی سزا آج برقرار رکھی۔ جسٹس دیپک مشرا، جسٹس آر بھانومتی اور جسٹس اشوک بھوشن کی بنچ نے چاروں مجرموں مکیش، پون، ونے اور اکشے کی دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کے …

مزید »

آئی اے ایس یونس اور آئی پی ایس انجم نے قائم کی انسانیت کی نئی مثال ، شہید پرم جیت کی بیٹی کو لیا گود

شملہ(ہرپل نیوز،ایجنسی)5مئی : صرف نعرے لگانے سے شہید اور ان کے خاندانوں کی مدد نہیں ہوتی ہے، اس کے لئے کوشش بھی کرنی ہوتی ہے۔ ایسی ہی ایک کوشش کر کے نئی مثال قائم کی ہے آئی اے ایس یونس اور آئی پی ایس انجم نے۔ آئی اے ایس اور …

مزید »

بلند شہر: 60 سالہ غلام احمد کو پیٹ پیٹ کر قتل کرنے کے سلسلہ میں ہندو یوا واہنی کے تین کارکنان گرفتار

لند شہر (ہرپل نیوز،ایجنسی)5مئی: اترپردیش کے بلند شہر میں 60 سالہ سن رسیدہ غلام احمد کے قتل کیس میں پولیس نے تین افراد کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔ وہیں لڑکی کو ہریانہ سے برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق 27 اپریل کو گرام فضل پور …

مزید »

طارق منصور ہوں گے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر

نئی دہلی۔ (ہرپل نیوز،ایجنسی)5مئی :  صدر پرنب مکھرجی نے علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی کے نئے وائس چانسلر کی حیثیت سے طارق منصور کا تقرر کر دیا ہے۔ فی الحال ساٹھ سالہ منصور اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے پرنسپل کے عہدہ پر تعینات ہیں۔ طارق منصور …

مزید »